1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستہنگری

ہنگری بھی سیاسی پناہ کے یورپی قوانین سے استثنیٰ کا خواہاں

8 اکتوبر 2024

نیدرلینڈز کے بعد ہنگری نے بھی اب سیاسی پناہ سے متعلق یورپی یونین کے قوانین سے استثنیٰ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ اس طرح سیاسی پناہ کے ضوابط کے حوالے سے یورپی یونین میں اختلافات مزید واضح ہوتے جا رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4lXiv
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان
ہنگری نے بھی اب سیاسی پناہ سے متعلق یورپی یونین کے قوانین سے استثنیٰ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/T. Kovacs

گزشتہ ماہ نیدرلینڈز کی حکومت نے یورپی کمیشن سے درخواست کی تھی کہ اسے یورپی یونین کے سیاسی پناہ کے قوانین سے استثنیٰ دے دیا جائے۔ اس کے جواب میں یورپی کمیشن نے کہا تھا کہ اس حوالے سے ''فوری تبدیلیوں‘‘ کی کوئی توقع نہیں ہے۔

اس بلاک کے تمام رکن ممالک یورپی یونین کے تمام معاہدوں پر عمل درآمد کے پابند ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کو کسی بھی قسم کی رعایت یا پھر استثنیٰ دینے کے لیے یونین کے تمام 27 رکن ممالک کا متفق ہونا ضروری ہوتا ہے۔

بوسنیا کی خاتون جنگل میں مہاجرین کی کیسے مدد کر رہی ہے؟

یورپی یونین نے رواں برس مئی میں سیاسی پناہ سے متعلق نئے قوانین منظور کیے تھے، جو سن 2026ء میں لاگو ہو جائیں گے۔ ان قوانین کا مقصد یورپ آنے والے مہاجرین کو اس بلاک کے تمام 27 ممالک میں بانٹنے کے ساتھ ساتھ پناہ کے لیے نااہل سمجھے جانے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی ملک بدری کو تیز بنانا ہے۔

ہنگری نے بھی اب سیاسی پناہ سے متعلق یورپی یونین کے قوانین سے استثنیٰ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے
ہنگری نے بھی اب سیاسی پناہ سے متعلق یورپی یونین کے قوانین سے استثنیٰ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہےتصویر: Reuters/L. Foeger

پیر سات اکتوبر کی شام ہنگری کے وزیر برائے یورپی یونین امور یانوش بوکا نے فیس بک پر لکھا کہ سیاسی پناہ کے یورپی قوانین سے استثنیٰ کے لیے یورپی یونین کے ہوم افیئرز کمشنر کو باقاعدہ درخواست دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ''ہنگری کی حکومت اپنی سرحدوں کی حفاظت اور غیر قانونی ترک وطن کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

ہنگری مسترد مہاجرین کو بھوکا رکھتا ہے، اقوام متحدہ

انہوں نے مزید کہا کہ ترک وطن سے متعلق ''مضبوط قومی کنٹرول بحال کرنا، غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے واحد آپشن‘‘ ہے۔

ہنگری اکثر یورپی کمیشن پر الزام عائد کرتا ہے کہ اس کی پالیسیوں اور نقطہ نظر کی وجہ سے غیرقانونی ہجرت کے سلسلے کو ہوا مل رہی ہے۔

ابھی جون میں ہی یورپی عدالت برائے انصاف نے پناہ کے متلاشی تارکین وطن کے لیے بین الاقوامی طریقہ کار کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر ہنگری کو جرمانہ بھی کیا تھا۔

ا ا / م م (اے ایف پی، ڈی پی اے)

سیکورٹی خدشات، جرمن سرحد پر سخت چیکنگ شروع