1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یُو ایفا کپ کا فائنل: یوکرائن کی کلب فتح مند

عابد حسین21 مئی 2009

یورپ میں ایک اہم ٹورنامنٹ یُو ایفا کپ کا فائينل میچ جرمن کلب بریمن جیتنے میں ناکام رہی۔ آخری بار جرمن کلب شالکے نے گزشتہ صدی کی آخری دہائی میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

https://p.dw.com/p/HuQO
یُو ایفا کپ کی ٹرافیتصویر: picture-alliance/dpa

یورپ میں فٹ بال کے معتبر فٹ بال ٹورنامنٹ UEFA Cup کا فائنل استنبول میں کھیلا گیا۔ فائنل میچ شاختار دونیسک نے جیت لیا۔ اِس طرح یہ یوکرائن کا پہلا کلب ہے جس نے معتبر یورپی فٹ بال ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

Fußball UEFA Pokal
یوکرائن کی کلب شاختار دونیسک کی جانب سے پہلا گول کرنے والے Luiz Adrianoتصویر: picture-alliance/ dpa

شاختار دونیسک نے مد مقابل جرمن کلب ویردر بریمن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کر سکیں اورمیچ برابری پر ختم ہوا۔ اضافی وقت میں دونیسک کی جانب سے برازیل سے تعلق رکنے والے فٹ بالر Jadson نے گولڈن گول کیا اور یہی گول میچ میں نتیجے کا باعث بنا۔

Fußball UEFA Pokal
جرمن فٹ بال کلب بریمن کے نالدو، گول برابر کرنے کے بعد، مسرت کا اظہار کرتے ہوئے۔تصویر: picture-alliance/ dpa

استنبول کے Sukru Saracoglu stadium میں کھیلے جانے والے میچ کے پچیسویں منٹ پر شاختار دونیبسک کے ایک اور برازیلی فٹ بال کھلاڑی Luiz Adriano نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ برتری کچھ دیر ہی قائم رہی۔ اس گول کے بعد جرمن کلب نے میچ برابر کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ اور اِس برتری کو بریمن نے دس منٹ بعد ہی ختم کردیا۔ میچ کے پینتسویں میٹ میں بریمن کے Naldo نے گول کیا۔ نالدو کی شاندار اور زوردار شارٹ گول میں جانے کو گول کیپر Andriy Pyatov بھی نہ روک سکا۔ وہ صرف گیند کو ہاتھ لگانے میں کامیاب رہا۔ بعد میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی اور گول کے مقررہ وقت کے ختم ہونے تک برابر کھیلتی رہیں۔

سن اُنیس سو ستانوے میں جرمن کلب شالکے UEFA کپ کے فائنل میں پہنچی تھی اور تب اُس نے اپنی حریف انٹر میلان کو شکست دی تھی۔

اِس فٹ بال کے فائنل میچ کے ساتھ ہی یورپی فٹ بال کا ایک باب بھی مکمل ہو گیا کیونکہ UEFA کپ کا یہ آخری میچ تھا۔ اگلے سیزن سے UEFA کپ کو یورپ لیگ کے نام سے کھیلا جائے گا۔ اِس سلسلے میں یورپ لیگ کا لوگو عام کیا جا چکا ہے۔ یورپ لیگ کے متعارف کروانے کا مقصد UEFA کپ میں مزید نکھار اور اپ گریڈ کرنا ہے۔