1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ کا سفر کرنے میں احتیاط کریں، امریکی تنبیہ

2 مئی 2017

امریکا نے اپنے شہریوں کو تنبیہ کرتے ہوئے انہیں یورپ کے سفر کے دوران احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ سفری انتباہ یورپ میں حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2cDZI
John F. Kennedy International Airport in Queens New York
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Lane

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے بقول، ’’موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ زیادہ ہے۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد بڑے بڑے شاپنگ مالز، حکومتی مراکز، ہوٹلوں، کلبوں، ریستورانوں، پارکوں، ہوائی اڈوں اور دیگر عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اس تناظر میں فرانس، روس، سویڈن اور برطانیہ میں ہونے والے تازہ حملوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق، ’’اسلامک اسٹیٹ یا القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں یورپ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے اور ان پرعمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘‘

Deutschland United Airlines-Flieger hebt in Tegel ab nach New York
تصویر: Lars Wendt

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو یورپ کے سفر کے حوالے سے تنبیہ کی ہے۔ اس سے قبل ایسا ہی ایک سفری ہدایت نامہ گزشتہ برس سردیوں کے موسم میں بھی جاری کیا گیا تھا، جس کی مدت ابھی فروری میں ہی ختم ہوئی تھی۔

واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے بقول، ’’یہ تازہ سفری تنبیہ کسی خاص اندیشے کے پیش نظر جاری نہیں کی گئی بلکہ اس کا مقصد حملوں کے اُس مسلسل خطرے کی ایک طرح سے نشاندہی کرنا ہے، جس کا آنے والی گرمیوں کی چھٹیوں میں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘ یہ نیا ہدایت نامہ یکم ستمبر2017ء تک کے لیے جاری کیا گیا ہے۔