1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ میں کوکین کے استعمال میں بے پناہ اضافہ

22 نومبر 2007

یورپ میں کوکین کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں اِس نشے کے عادی افراد کی ہلاکتوں کی تعداد 400 بتائی گئی ہے۔ برسلز میں یونین کے متعلقہ محکمے نے بتایا ہے کہ گذرے بارہ مہینوں میں یورپ میں تقریباً 4,5 ملین شہریوں نے کوکین استعمال کی۔ سن 2006ء کے مقابلے میں یہ تعداد ایک ملین زیادہ ہے۔ اِس نشے کے عادی زیادہ تر افراد کا تعلق اسپین، اٹلی اور برطانیہ سے بتایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYG9
تصویر: picture alliance/KPA
سن 2005ء کے بعد سے اب تک منشیات کے استعمال کے باعث یورپی یونین کے 27 رکن ملکوں اور ناروے میں سات ہزار سے زیادہ افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔