1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین اور پاکستان کا سمٹ اجلاس

17 جون 2009

پاکستانی صدر زرداری روس سے بیلجیئم پہنچ گئے ہیں جہاں آج پاکستان اور یورپی یونین کی پہلی سربراہی کانفرنس ہو گی اور ساتھ ہی آصف زرداری نیٹو ہیڈکوارٹرز میں مغربی دفاعی اتحاد کے اعلیٰ نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

https://p.dw.com/p/IC5u
پاکستانی صدر آصف علی زرداریتصویر: AP

پاکستانی صدر آصف علی زرداری ایسے وقت یورپ پہنچے ہیں جب امریکی سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے پاکستان کے لئے امداد کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستانی صدر زرداری برسلز میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں سے ملاقات کے علاوہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ہیڈکوارٹرز بھی جائیں گے۔ سفارتی ذرائع اور میڈیا کا خیال ہے کہ برسلز میں آصف علی زرداری کی یورپی اور نیٹو رہنماؤں کے ساتھ مختلف ملاقاتوں میں پاکستان میں سلامتی کی داخلی صورت حال پر سیر حاصل بحث کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان میں انتہاپسند طالبان کی مزاحمت اور ان کے پاکستانی قبائلی علاقوں میں اپنے ہم خیال عناصر کے ساتھ مخفی تعلقات پر بھی بات کی جانے کی توقع ہے۔

بادی النظر میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ آج بدھ کے روز برسلز میں پہلی بار یورپی یونین اور پاکستان کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان کے اندرونی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے امداد کی بات بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی صدر کی ملاقات یورپی یونین اور نیٹو حکام کے ساتھ ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں مقامی طالبان کے لیڈر بیت اللہ محسود کے خلاف باقاعدہ طور پر فوجی آپریشن شروع کیا جا چکا ہے۔

سوات میں فوجی آپریشن کے شروع ہونے کے بعد پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی برسلز کا دورہ کیا تھا۔

رپورٹ: خبررساں ادارے، ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں