1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی وزرائے دفاع جرمنی میں

1 مارچ 2007

یورپی یونین کے ستائیس ملکوں کے وزرائے دفاع جرمنی کے شہر Wiesbaden میں آج اور کل غیر رسمی بات چیت کے لئے اکھٹے ہو رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYHV
پورپی یونین کے اعلی عہدیدار Javier Solana اور جرمن وزیر دفاع Frank Josef Jung
پورپی یونین کے اعلی عہدیدار Javier Solana اور جرمن وزیر دفاع Frank Josef Jungتصویر: AP

یورپی یونین کے وزرائے دفاع اب تک یونین کے وزارءکے حلقے سے باہر ہی رہتے تھے۔ خاص طور سے برطانیہ یہ نہیں چاہتا تھا کہ پورپی یونین نیٹو کے مدمقابل کی حیثیت سے سامنے آئے۔ اس لئے ورائے دفاع کو کوئی خاص اہمیت حاصل نہیں تھی۔

تاہم اب صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور یورپی ایک مشترکہ دفاعی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔اس بات چیت میں مغربی بلقان اور kossovo میں سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزارئے دفاع نیٹو اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون پر بھی صلاح مشورے کریں گے۔