1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ:جرمنی فائنل میں

26 جون 2008

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے پہلی سیمی فائنل میں جرمنی نے ایک سنسنی خیز میچ میں ترکی کو شکست دیتے ہوئے فانل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/EQyn
یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا کپ۔ جس کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم جیت گئی تھی۔تصویر: AP

جرمنی اور ترکی کےدرمیان یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل سوئٹزر لینڈ کے شہر بازل کے سینٹ جیکب سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ چالیس ہزار سے زائد شائقین نے انتہائی دلچسپ میچ دیکھا۔

جرمنی اور ترکی کےدرمیان میچ توقع کے برخلاف رہا۔ ترک فٹ بال ٹیم نے انتہائی شاندار کا کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ماہرین توچنے پر مجبور ہیں کہ اگر ترک فٹ بال ٹیم کے نو کھلاڑی جو اِس میچ میں شریک نہیں تھے۔ وہ ہوتےتو پھر کیا ہوتا۔ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ ترکی ٹیم نے میچ کے بائیسویں منٹ میں برتری حاصل کی۔

اِس گول کے بعد جرمن ٹیم نے اپنےحملوں میں تیزی پیدا کی اور چار ہی منٹ بعد گول برابر کر دیا۔ پہلا ہاف برابررہا۔ میچ میں سنسنی خیزی اُس وقت پیدا ہوئی جب ترکی گول کیپر کی غلطی سے جرمن فارورڈ کھلاڑی کلوزےکو دوسرا گول کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔تجربہ کار ترک گول کیپر رُوستو اگر گول کے اندر رہتے تو وہ اِس کو روک سکتے تھے۔ اِس گول کےتھوڑی دیر بعد ہی ترک کھلاڑی سمیع نے انتہائی شاندار انداز میں گول کر کے میچ برابر

کردیا۔ترک ٹیم میج برابر کرنے کی حکمت عملی پر

مناسب انداز میں عمل پیرا نہ ہو سکی اور دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی کی وجہ سے جرمن ٹیم تیسرا گول کرنے میں

کامیاب رہی۔ لاہم کے گول کو بہت دیر تک یاد رکھا

جائے گا۔

ماہرین نے اس کامیابی پر جرمن کوچ ژوآخیو لُوو کو سابقہ کھلاڑی اورکوچ ژورگن کلنز من پر برتری دلادی ہے۔ اُن کےخیال میں اِس کامیابی سے وہ اپنے پیش رو کے سائے سے

نکل آسےہیں۔ دوسری طرف ترک کوچ نےعندیہ دیا ہے کہ

ترک فٹ بال فیڈریشن کے اہلکاروں سے بات چیت کے بعد امکاناً کوچ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں

گے۔

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل آج رات روس اور سپین کی ٹیموں کے درمیان دوسرے میزبان ملک

آسٹریا کےدارالحکومت وی آنا میں کھیلا جائے گا۔ فائنل

میچ اُنتیس جون کو کھیلا جائے گا۔