1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی سپر کپ بھی بارسلونا کے نام

27 اگست 2011

جمعے کو کھیلا گیا یورپی سپر کپ ایف سی بارسلونا نے پورٹو کو دو صفر سے ہرا دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/12OcO
تصویر: AP

قبل ازیں ہسپانوی سپر کپ بارسلونا نے ریئل میڈرڈ کر تین ایک سے ہرا کر اپنے نام کر لیا تھا۔ ہسپانوی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا کے کوچ پیپ گارڈیولا نے کلب کے ساتھ چار سالوں میں بارہ ٹرافیاں اپنے نام کر لی ہیں۔ اس طرح وہ جان کرف کی گیارہ ٹرافیوں کے ریکارڈ کو تسخیر کر گئے ہیں۔ گارڈیولا کا کہنا ہے کہ وہ اس سیزن میں بھی مزید ٹرافیاں جیتنا چاہیں گے۔ خیال رہے کہ بارسلونا گزشتہ سیزن میں ہسپانوی فٹ بال لیگ ’لا لیگا‘ اور یورپی چیمپیئنز لیگ کی بھی فاتح ہے۔ گارڈیولا دو چیمپیئنز لیگ ٹائٹلز، تین لا لیگا، تین ہسپانوی سپر کپ، دو یورپی سپر کپ اور ایک کلب ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔

Fußball Super Cup 2011 FC Barcelona
میسی اور فابرگاس نے بارسلونا کی جیت میں اہم کردار ادا کیاتصویر: picture alliance/dpa

جمعے کو کھیلے گئے یورپی سپر کپ کا پہلا گول ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیونیل میسی نے اس وقت کیا، جب پورٹو کے ایک دفاعی کھلاڑی کا پاس چوک گیا۔ میسی نے اس غلطی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گیند گول میں دھکیل دی۔ دوسرا گول برطانوی کلب آرسنل سے حال ہی میں بارسلونا کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے فابرگاس نے کیا۔ فابرگاس کا تعلق اسپین ہی سے ہے۔ فابر گاس کے اس گول میں میسی نے بھرپور کردار ادا کیا۔ میسی کے اٹھتے ہوئے ایک غیر معمولی پاس کو فابرگاس نے کمال چستی اور خوبصورتی کے ساتھ گول میں پہنچا دیا۔ آرسنل کے سابق کپتان فابرگاس بارسلونا کلب میں واپس آنے کے فوراً بعد ہی دو ٹرافیاں جیت چکے ہیں۔ آرسنل میں وہ جتنا عرصہ رہے، وہ کوئی بھی ٹرافی جیتنے میں ناکام رہے۔

ایف سی برسلونا پیر کے روز لا لیگا کے موجودہ سیزن کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں