1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو کپ: پولینڈ پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں

شامل شمس25 جون 2016

پولینڈ کی فٹ بال ٹیم نے ایک سنسنی خیر مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہفتے کی شب ایک اہم میچ پرتگال اور کروشیا کے درمیان بھی کھیلا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/1JDfc
تصویر: Reuters/K. Pfaffenbach

ہفتے کے روز یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے ایک میچ میں پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو پنلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

میچ کا پہلا گول پولینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی نے انتالیسویں منٹ میں کیا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے میچ کے دوسرے ہاف میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور بیاسی ویں منٹ میں مشہور کھلاڑی ژاکیری نے ایک زبردست ’بائی سائیکل کِک‘ کے ذریعے میچ برابر کر دیا۔

ژاکیری کے گول کے نتیجے میں میچ اضافی وقت میں چلا گیا تاہم اس دوران دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں اور میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پولینڈ نے پانچوں پنلٹیاں اسکور کیں جب کہ سوئٹزرلینڈ نے ایک پنلٹی ضائع کر دی۔

UEFA EURO 2016 - Achtelfinale | Wales vs. Nordirland - Evans & Bale
ویلز کے مشہور کھلاڑی گیریتھ بیل شمالی آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دورانتصویر: Reuters/D. Staples

دو اہم میچ

آج ہفتے کے روز ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان بھی ایک میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کے کانٹے دار ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ گروپ راؤنڈ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

رات گئے پرتگال کی ٹیم کروشیا کے مد مقابل ہو گی۔ جہاں کورشیا نے گروپ راؤنڈ میں زبردست کارکردگی دکھائی اور گروپ میں اوّل نمبر پر رہی، وہاں پرتگال کی ٹیم عالمی شہرت یافتہ ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ہوتے ہوئے بھی کوئی میچ نہ جیت سکی اور گروپ میں تیسرے نمبر پر رہی۔

نگاہیں رونالڈو کی طرف

توقع کی جا رہی ہے کہ رونالڈو گروپ راؤنڈ میں خراب کارکردگی کے بعد اب ناک آؤٹ میچوں میں اس سطح پر آ جائیں گے جو کہ وہ اپنے ہسپانوی کلب کے لیے کھیلتے ہوئے عمومی طور پر دکھاتے ہیں۔ تاہم کروشیا کی ٹیم خاصی مضبوط ہے۔ کروشیا کی ٹیم نے دفاعی یورو چیمپئن اسپین کو گروپ راؤنڈ میں دو ایک سے شکست دی تھی۔ کروشیا کی اس ٹیم کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ملک کی اب تک کی بہترین ٹیم ہے۔ اس ٹیم کے لیے ریئل میڈرڈ کے مِڈ فیلڈر مورڈچ اور بارسلونا کلب کے کھلاڑی راکیٹچ بھی کھیلتے ہیں۔

UEFA EURO 2016 - Ungarn vs. Portugal *** Reaktion Ronaldo auf Rückstand
رونالڈو نے ہنگری کے خلاف دو گول کر کے پرتگال کو پری کارٹر فائنل تک پہنچایاتصویر: Reuters/K. Pfaffenbach

جرمنی کے لیے اچھی خبر

دوسری جانب جرمن ٹیم، جو اپنا میچ اتوار کے روز سلوواکیہ کے خلاف کھیلے گی، کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ دفاعی کھلاڑی جیریمی بواٹینگ فِٹ قرار دے دیے گئے ہیں۔ ان کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ شاید سلوواکیہ کے خلاف جرمن اسکواڈ میں شامل نہ ہو سکیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید