1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو دو ہزار آ ٹھ اور جرمن ٹیم کا پہلا میچ

7 جون 2008

فٹ بال کی یورپی چیمپئن شپ عالمی منظر نامے پر ایک انتہائی معتبر ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے۔ سولہ ٹیمیں اِس میں شریک ہیں اور یونان دفاعی چیمپئن ہے۔

https://p.dw.com/p/EFLM
آسٹریا کے شہر کلاگن فُرٹ کا سٹیڈیم جس میں جرمن ٹیم اپنا میچ پولینڈ کے خلاف کھیلے گی۔تصویر: AP

جرمنی فٹ بال ٹیم یورپی چیمپئن شپ کے دوران اپنا پہلا میچ پولینڈ کی ٹیم کے خلاف اتوار کو کھیل رہی ہے۔

Fußball, Lukas Podolski
پولینڈ میں پیدا ہونے والا ہونہار جرمن کھلاڑی لوکاس پوڈلسکیتصویر: picture-alliance/dpa

دلچسپ امر یہ ہے کہ جرمن ٹیم میں شامل فارورڈ کھلاڑیوں Lukas Podolsk اور Miroslav Klose کے علاوہ ونگر Piotr Trochowski کا وطن ِ پیدائش پولینڈ ہے۔اِن سمیت نائب کوچ Hansi Flick نے بتایا ہے کہ اُنہوں نے اپنی ٹیم کو پولینڈ کھلاڑیوں کے ناموں کا درست تلفظ کی بھی پریکٹس کروائی ہے تا کہ دورانِ میچ اُن کو معلُوم ہو سکے کہ پولینڈ کا کھلاڑی کس کو پاس دینے یا کس جانب گیند پھیکنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Fußball EM-Qualifikation Joachim Löw und Hansi Flick
جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ اور نائب کوچتصویر: picture-alliance/dpa

جرمن ٹیم گروپ بی میں ہے اور اُس کا پہلا میچ آسٹریا کے شہر Klagenfurt میں کھیلا جائے گا۔ جرمن ٹیم نے آخری بار سن اُنیس سو چھیانوے میں یہ چیمپئن شپ جیتی تھی۔ موجودہ جرمن فٹ بال ٹیم خاصی متوازن تصور کی جا رہی ہے۔ فٹ بال کی عالمی چیمپئن شپ کے بعد یورو چیمپئن شپ یورپ میں بہت بڑا ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے۔