1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یمنی باغیوں کے لیے ایرانی میزائل: حوثیوں کی تردید

مقبول ملک اے پی
16 دسمبر 2017

یمن میں حوثی باغیوں نے واشنگٹن حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان امریکی الزامات کو رد کر دیا ہے کہ شیعہ اکثریتی ریاست ایران ان باغیوں کو میزائل فراہم کر رہی ہے۔ حوثی باغیوں نے ان الزامات کو ’کھلا جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2pTz1
Jemen Rebellen Schiiten
یمن کے ایران نواز حوثی شیعہ باغی سعودی عرب کی قیادت میں عسکری اتحاد کے یمن پر فضائی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےتصویر: Reuters/K. Abdullah

یمنی دارالحکومت صنعاء سے ہفتہ سولہ دسمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ چند برسوں سے خانہ جنگی کے شکار اور عرب دنیا کی غریب ترین ریاستوں میں شمار ہونے والے ملک یمن کے ایران نواز حوثی کہلانے والے باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ ان امریکی دعووں میں کوئی سچ نہیں اور یہ ’جھوٹ کا پلندہ‘ ہیں کہ تہران حکومت کی طرف سے یمنی باغیوں تک مختلف راستوں سے میزائل پہنچائے جا رہے ہیں۔

ایران حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کر رہا ہے، امریکی الزام

جنگ سے متاثر یمن کو اب خُناق کی وبا کا سامنا

محمد عبدالسلام نے جمعہ پندرہ دسمبر کی رات ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا جو فیصلہ کیا، اس پر جنگ زدہ یمن سمیت تمام عرب ممالک اور پوری اسلامی دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مشتعل مسلمانوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Symbolbild - Krieg im Jemen
حوثی باغیوں کے مخالف یمنی قبائلی جنگجو جو یمنی حکومت اور سعودی عسکری اتحاد کے حامی ہیںتصویر: Reuters/Stringer

حوثی باغیوں کے ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے تہران پر یمنی باغیوں کو میزائل فراہم کرنے کے الزام لگانا دراصل امریکی حکومت کی وہ کوشش ہے، جس کے ذریعے وہ یروشلم شہر کی حیثیت سے متعلق اپنے فیصلے کے نتائج کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتی ہے۔

تین دہائیوں کا حکمران، چند افراد کی موجودگی میں دفن

سعودی عرب سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، روحانی

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی حکومت نے جمعرات چودہ دسمبر کو کہا تھا کہ اس امر کے ’ناقابل تردید‘ شواہد موجود ہیں کہ تہران حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کر رہی ہے بلکہ ساتھ ہی امریکا نے چند ایسے میزائلوں کے ٹکڑے بھی دکھائے تھے، جو حوثی باغیوں نے یمن میں اپنے زیر قبضہ ریاستی علاقے سے سعودی عرب پر فائر کیے تھے۔

Jemen Unruhen
سعودی قیادت میں عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کی طرف سے یمن کے مختلف علاقوں میں ابھی تک فضائی حملے کیے جاتے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/Y. Arhab

تب امریکی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ سعودی عرب میں حوثیوں کے فائر کردہ ان میزائلوں کے کئی حصوں پر واضح طور پر ایسے نشانات موجود تھے کہ یہ میزائل بنیادی طور پر ایران ہی سے آئے تھے۔ ان دعووں کے برعکس ایران شروع سے ہی ان الزامات کی تردید کرتا آیا ہے کہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کو کوئی ہتھیار یا گولہ بارود فراہم کر رہا ہے۔

سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح ہلاک ہو گئے

حوثی صالح سے اور صالح سعودی عرب سے بات چیت کے لیے تیار

اقوام متحدہ کے امدادی ورکرز کی یمن واپسی

یمن کی خانہ جنگی میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو اپنے خلاف ایک ایسے عسکری اتحاد کی کارروائیوں کا سامنا ہے، جس کی قیادت سعودی عرب کر رہا ہے، اور جسے امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یمنی خانہ جنگی میں اب تک ہزارہا افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں انسان داخلی طور پر بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی جنگ کی وجہ سے کئی ملین یمنی شہریوں کو اشیائے خوراک کی شدید قلت کا سامنا بھی ہے۔

#بثینة_عین_الانسانیة: یمنی بچی کی تصویر وائرل