1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہوگوشاویر کی صحت سے متعلق متضاد اشارے

26 جون 2011

وینیزویلا کے صدر ہوگوشاویز کی صحت سے متعلق متضاد اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ شاویز کیوبا میں ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔

https://p.dw.com/p/11jcO
تصویر: AP

جمعےکے روز وینیزویلا کے وزیرخارجہ نکولاس مادوروکا ملکی ٹیلی ویژن پر ایک بیان نشر ہوا، جس میں وہ شاویز کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے قدرے پریشان دکھائی دے رہے تھے۔ شاویز گزشتہ تین ہفتوں سے ملک میں موجود نہیں ہیں۔

نکولاس مادورو نے کہا، ’صدر شاویز جو جنگ لڑ رہے ہیں، وہ جنگوں کی بھی جنگ ہے، وہ صحت کی جنگ ہے اور اس سے ہماری مادر وطن کا مستقبل قریب وابستہ ہے۔ فی الحال ہم اپنی قوم کو صرف یہی بتا سکتے ہیں۔‘‘

NO FLASH Venezuela Hugo Chavez
ہوگو شاویز دوبارہ صدراتی انتخابات میں شرکت چاہتے ہیںتصویر: picture-alliance/photoshot

اس سے قبل میامی کے ہسپانوی اخبار نے امریکی خفیہ سروس کے حوالے سے بتایا تھا کہ ہوگو شاویز کی حالت نازک ہے۔ اس اخبار میں ایک نامعلوم خفیہ اہلکار کے حوالے سے ہوگو شاویز کی حالت کچھ یوں بیان کی گئی تھی، ’نازک حالت، بہت بری نہیں مگر خراب۔ اس وقت کچھ بھی کہنا پوری طرح ٹھیک نہیں ہوگا۔‘

56 سالہ ہوگو شاویز کو پیٹ کے نچلے حصے میں پس پڑ جانے کے بعد کیوبا کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ سرکاری طور پر سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ ہوگو شاویز تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم مختلف ذرائع سے آنے والی خبریں ان سرکاری دعووں کی تردید کر رہی ہیں۔

اس سے قبل جمعے کے روز صدر ہوگو شاویرکا ٹویٹر اکاؤنٹ گزشتہ 20 روز غیرفعال رہنے نے بعد دوبارہ فعال ہوا۔ ٹویٹر پر ان کے اکاؤنٹ پرکہا گیا تھا، ’’میں یہاں ایک سخت جنگ کے دوران آپ کے ساتھ ہوں، ہمیشہ کی طرح ایک فتح تک۔‘‘

واضح رہے کہ ہوگوشاویز 2012ء میں دوبارہ صدارتی انتخابات میں شریک ہونا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں دستور کو تبدیلیوں کے عمل سے بھی گزرا جا رہا ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید