1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہم جارحانہ کھیل پیش کریں گے: ہیمبرگ فُٹ بال کوچ

29 جنوری 2009

جرمن صوبے ہیمبرگ کی فٹ بال ٹیم نے سیزن کے شروع ہونے سے قبل اپنے کوچنگ عملے پر جو رقم خرچ کی وہ کھلاڑیوں کی خریداری کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

https://p.dw.com/p/GjLb
ہیمبرگ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ٹیموتھی اٹوبا بال کو گول کی طرف پھینکتے ہوئےتصویر: AP

بین الاقوامی سطح پر جانے پہچانے کوچ مارٹن یوَل کی زیر نگرانی سات ٹرینر اٹھارہ پیشہ ور کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کام کر رہے ہیں۔ نئے کوچ اپنے پیش رو کوچ ہوب شٹیفنزکے دفاعی کھیل پر یقین نہیں رکھتے۔

وہ کہتے ہیں: ’’ہم جارحانہ انداز میں کھیلیں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ گول کر سکیں۔ پچھلے سیزن میں اس ٹیم نے سینتالیس گول کئے تھے لیکن اس کے باوجود وہ پہلی پانچ ٹیموں میں شامل نہ ہو سکی۔‘‘

Deutschland Fussball Bundesliga Hamburg Martin Jol
بین الاقوامی سطح پر جانے پہچانے ہیمبرگ کی ٹیم کے کوچ مارٹن یوَلتصویر: AP

یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ ہیمبرگ نے اپنے سٹار کھلاڑی رافائیل فان دئر فارٹ کے ہسپانوی ٹیم ریال میڈرڈ میں شامل ہونے کے دھچکے کو کیسے برداشت کر لیا۔ دوسری طرف انتظامیہ نے اس سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے حصول میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی۔ اس مرتبہ ٹیم کا فوکس اس بات پر ہے کہ اپنے ہی نوجوان کھلاڑیوں کو فرسٹ ڈویژن لیگ میں کھیلنے کے لئے تیار کیا جائے۔ ان میں میکسم شوپو موٹنگ اور سڈنی سام جیسے با صلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کی حیثیت سے یوناتھن پیٹروئپا اور ڈینیس اوگوکی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جو اس سے قبل لیگ۔ٹو کی ٹیم ایس۔سی فرائی برگ میں کھیلتے رہے ہیں۔

ہیمبرگ کلب کے کوچ مارٹن یوَل، نوجوان کھلاڑی یوناتھن پیٹروئپا کی آمد سے بہت خوش ہیں اور ان کا ذکر بڑے فخر سے کرتے ہیں۔ ٹیم کے سپو رٹ ڈائریکٹر بیرزڈورفرکا کہنا ہے کہ بورکینا فاسوسے آنے والے اس بائیس سالہ کھلاڑی سے، جو ہر پوزیشن پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ٹیم کو تقویت ملی ہے۔

وہ کہتے ہیں: ’’یوناتھن پیٹروئپا غیر معمولی رفتار سے میدان میں بھاگتے ہیں اور اعلیٰ تکنیکی مہارت رکھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ ہماری ٹیم میں اور زیادہ کھل کر اپنا کھیل پیش کر سکیں گے۔‘‘

ہیمبرگ ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی:

ڈینس اوگو اور یوناتھن پیٹروئپا

ٹیم سے خارج ہونے والے کھلاڑی:

ماریو فیلنگر، میسو بریکو، راٴووین ہیننگز اور یوآن پابلو سورین