1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہر تیسرا جرمن شہری ’بے وفا‘ ہے

William Yang/ بینش جاوید
5 اکتوبر 2017

ایک تازہ ترین سروے میں بتایا گیا ہے کہ ہر تیسرا جرمن شہری باقاعدہ رشتے کے باوجود علیحدہ سے ایک افیئر کا بھی حامل ہوتا ہے۔

https://p.dw.com/p/2lGTU
Deutschland Liebesschlösser in Köln
تصویر: Getty Images

یوگوو (YouGov)کے تحت کیا گیا یہ سروے جمعرات کے روز شائع ہوا ہے۔ اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ ہر پانچ میں سے دو افراد نے اپنے شریک حیات کے سامنے ایسے کسی افیئر کا اعتراف کیا۔

’فلرٹ‘ کا صحیح طریقہ، نوجوان مسلم مرد مہاجرین کے لیے لیکچرز

مہاجر بن کر یورپ آنے والا شامی مصور اب کامیاب ناول نگار بھی

’جرمنی میں محبت ‘ انضمام کا راستہ

تاہم سروے میں مطالعہ کیے گئے افراد میں سے 70 فیصد سے زائد افراد نے کہا کہ ان کا شریک حیات ہی ان کی زندگی بھر کی محبت تھی۔

لیکن پھر بھی، ایک تہائی نے یہ بھی کہا کہ وہ آزمائش کی شادی کے حق میں ہیں، جس میں  اگر دونوں شریک  ایک دوسرے کو نہیں سمجھ پاتے اور توسیع کرنے پر اتفاق نہ کیا تو وہ خود بخود ختم ہو جائے گی۔

ڈیٹرائٹ: فوکس واگن کے نئے ماڈلز

سروے کے مطابق تقریباً تین چوتھائی شادی شدہ جرمن افراد نے کہا کہ وہ اپنی جنسی زندگی سے مطمئن ہیں۔ غیرشادی شدہ میں جنسی زندگی سے مطمئن افراد کی تعداد صرف 44 فیصد تھی۔

یوگو کے مطابق اوسطاﹰ ایک جرمن فرد زندگی میں پانچ مختلف افراد سے جنسی تعلقات قائم کرتا ہے۔

یوگو کے مطابق جرمنوں کی زندگی کے دوران ان میں سے اوسطا ہر  پانچواں شخص  جنسی شراکت دار ہیں۔ ہر آٹھواں شخص ان افراد میں سے ہے  جو طلاق یافتہ ہے اور ہر شادی شدہ جوڑوں کے لئے یہ ہر پانچواں ہے۔ طلاق شدہ افراد میں یہ تعداد آٹھ ہے۔