1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہانگ کانگ کی مصروف زندگی اور فطرتی سکون کی حامل پہاڑیاں

عابد حسین
2 جنوری 2018

چین کے نيم خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں معمول کی زندگی انتہائی مصروف تصور کی جاتی ہے۔ اس مصروفیت سے وقت نکال کر مقامی لوگ قریب پہاڑیوں میں سکون حاصل کرنے جاتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2qECN
Hongkong Skyline
تصویر: Getty Images/AFP/A. Wallace

ہانگ کانگ کے زمینی حصے میں واقع جنگلاتی پہاڑی نشیب، خشک کھردرے پہاڑی پشتے اور ان میں پرندوں کی چہچہاہٹ خاص طور پر اُن افراد کے لیے نہایت کشش کا باعث ہوتی ہے، جو مصروف زندگی سے کچھ وقت نکال کر ان کا لطف اٹھانے وہاں پہنچتے ہیں۔ اس علاقے کو ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے ذہنی سکون اور تشفی کی مرہم سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

چین میں قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے والے کے لیے سزا

قومی ترانہ معيار کے مطابق نہ پڑھنے پر جيل جانا ہو گا

خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، چینی صدر

چینی صدر کا دورہء ہانگ کانگ: جشن بھی، احتجاج بھی

قانون کے تحت ہانگ کانگ  کے ساٹھ فیصد رقبے پر کاروباری اور زندگی آباد کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں اور چالیس فیصد علاقہ ہریالی و شادابی برقرار رکھنے کے لیے مختص ہے۔ مقامی سماجی کارکنوں اور ماحول دوستوں کا خیال ہے کہ اگر یہ قانونی رکاوٹ نہ ہوتی تو ہانگ کانگ کی بڑھتی ہوئی کاروباری سرگرمیاں اب تک ہر ہرے بھرے خطے کو نگل چکی ہوتیں۔

اس علاقے کے پہاڑی و جنگلاتی سرسبز علاقے میں کوہ پیمائی کے شوقین، پہاڑی راستوں پر جاگنگ کرنے والے خواتین و حضرات اور کیمپ لگا کر جنگل میں وقت گزارنے والے سارا سال دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس پر سبھی کا اتفاق ہے کہ پہاڑیوں اور جنگلوں کے تحفظ نے ہانگ کانگ کے قدرتی حسن کو دوبالا کر رکھا ہے۔

Hongkong Seilbahn internationaler Flughafen Chek Lap Kok
ہانگ کانگ کا چالیس فیصد علاقہ ہریالی و شادابی برقرار رکھنے کے لیے مختص ہےتصویر: picture-alliance/dpa/X. Yun

اب ہانگ کانگ کے باسیوں نے ایک اور سماجی کام شروع کر دیا ہے اور وہ ہے ان قدرتی پہاڑیوں کے اندر پھینکے گئے کاٹھ کباڑ کو اکھٹا کرنا۔ کئی سائیکل چلانے والے جب اس علاقے میں سائیکلنگ کے لیے جاتے ہیں تو واپسی پر وہ بکھرے پڑے کوڑا کرکٹ کو بھی جمع کر لاتے ہیں۔ اس ماحول دوستی نے ہانگ کانگ کے پہاڑی راستوں کو صاف کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

حالیہ ایام میں پہاڑی راستوں پر بنائے گئے اینٹوں والے راستوں میں شکست و ریخت دیکھی گئی ہے۔ ان کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے کئی پیدل چلنے والے افراد کو گر کر چوٹیں بھی لگی ہیں۔

اب انتظامیہ نے ان راستوں کی مرمت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کئی راستوں کو کنکریٹ کے ذریعے پہلے سے بہتر بنا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مقامی شخص اسٹون سانگ نے فیس بک پر مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم کے مثبت نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ہانگ کانگ کی تیز رفتار معیشت