1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

  گاما پہلوان کی نواسی پارلیمانی نشست کے لیے  لڑیں گی

صائمہ حیدر
11 اگست 2017

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف نے اپنے شوہر کے نااہل قرار دیے جانے کے بعد  قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2i4Hq
Kulsoom Nawaz Maryam Nawaz Sharif 2013
بیگم کلثوم نواز شریف تین بار پاکستان کی خاتون اول رہ چکی ہیںتصویر: Arif Ali/AFP/Getty Images

شریف خاندان کے مشیر آصف کرمانی نے آج لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این اے بیس کے لیے بیگم کلثوم نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی پاکستان کے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

اس نشست پر یہ ضمنی انتخاب آئندہ پینتالیس روز کے اندر کرایا جائے گا۔ کلثوم نواز کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد ہیں۔

پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق کلثوم نواز شریف کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد سے ہو گا۔ تاہم پی ٹی آئی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار اور فیصل میر نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے نااہل کیے جانے کے بعد لاہور میں این اے بیس خالی ہو گئی تھی اور  پہلے ایسی اطلاعات تھیں کہ نواز شریف کے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف اس نشست پر ضمنی انتخاب لڑیں گے۔

Pakistan Premierminister Nawaz Sharif
تصویر: Reuters/C. Firouz

یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ وہ پاکستان کے مایہ ناز پہلوان رستم زماں گاما پہلوان کی نواسی ہیں۔ کلثوم اس وقت بھی سیاسی میدان میں اتریں تھیں جب سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے اُن کے شوہر نواز شریف کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ سن انیس سو نناوے میں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی صدارت کا عہدہ بھی کلثوم نواز نے ہی سنبھالا تاہم سن 2002 میں اس منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔