1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ کھیل کی خبریں‘

30 نومبر 2007

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی ، انڈین کرکٹ لیگ کا آغاز اور ہاکی میں پاکستان نے اسپین ک و ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/DYMc

پنچکولا (Panchkula) چندی گڑھ میں انڈین کرکٹ لیگ کے پہلے Twenty 20 ٹورنامنٹ کا آغازہو گیاہے۔ تاو دیو ی لال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا افتتاحی میچ چندی گڑھ لائنز(Chandigarh Lions) اور دہلی جیٹس (Dehli Jets)کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ کو چندی گڑھ لائنز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے جیت لیا۔
ٹاس دہلی جیٹس نے جیتا اور چندی گڑھ لائنز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ چندی گڑھ لائنز نے 20 اوورز میں 134 رنز بنائے اور اسکی پوری ٹیم آوٹ ہو گی میچ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والےAJ Hall تھے جنہوں نے 31 رنز اسکور کیے۔
جواب میں دہلی جیٹس 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی اور یوں چندی گڑھ لائنز نے یہ میچ 6 رنز سے جیت لیا۔ مین آف دی میچ چندی گڑھ لائنر کے بالر DF Tuffey قرار پائے۔ جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 اہم وکٹس حاصل کیں۔


پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے 352 رنز بنائے ہیں اور اس کے 3 کھاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔کولکتہ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ابتدا میں صرف دو رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی جب کارتک کو سہیل تنویر نے آوٹ کر دیا۔ لیکن اس کے بعد بھارتی بلے بازوںنے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑ ھایا۔ ٹنڈولکر 82 رنز بنا کر اور راہول ڈریوڈ 50 رنز بنا کر پوٹ ہوئے ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو دنیش کنیریا نے آوٹ کیا۔ اس وقت وسیم جعفر 192 اور گنگولی 17رنز پز کھیل رہے ہیں۔


ملیشیا جاری چیمپئن ٹرافی میں پاکستان نے اسپین کو کو ہرا دیا۔ 29 چیمپئن ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے اسپین کو دو گول سے شکست دی۔ پاکستان کی طرف سے وقاص شریف اور اختر علی نے گول کئے۔ اس طرح پاکستان دو میچوں کے بعد تین پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پا کستان کو افتتاحی میچ میں جرمنی کے ہاتوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔