1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کونٹا ڈور ٹور ڈی فرانس کے فاتح

26 جولائی 2009

ہسپانوی سائکلسٹ البرٹو کونٹا ڈور نے ٹو ڈی فرانس ریس 2009 ء میں فتح حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/IxnT
کونٹا ڈور سن دو ہزار میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیںتصویر: AP

ہسپانوی سائکلسٹ البرٹو کونٹا ڈور نے ٹو ڈی فرانس ریس 2009 ء میں فتح حاصل کر ہے۔ چھبیس سالہ کونٹا ڈور نے سن 2007 ء میں بھی اس ریس میں چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اتوار کے دن ہوئی اس اکیسویں سٹیج میں بھی کونٹا ڈور نے لکسمبورگ کے اینڈی شلیک پر چار منٹ اور گیارہ سیکنڈ کی برتری قائم رکھی۔ چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ اس ریس میں حصہ لینے والے امریکی سائیکلسٹ لانس آمسٹرونگ اس ریس میں تیسرے نمبر پر رہے۔

اتوار کے دن ٹور ڈی فرانس کے اکیسویں اور آخری مرحلے کے دوران سائیکل سواروں کو کل 164 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شامل شمس