1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کشمیر وادی میں کشیدگی میں اضافہ

30 جون 2008

کشمیری رہنماؤں کا امرناتھ شیرائن بورڈ کو زمین کی منتقلی کے حکم نامے کی منسوخی تک احتجاجی مہم جاری رکھنے کا اعلان۔

https://p.dw.com/p/ET8n
تصویر: AP

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کے منتظم ادارے شری امر ناتھ شرائین بورڈ کو زمین کی منتقلی کے خلاف احتجاج آٹھویں روز بھی جاری ہیں۔ کشمیر بھرمیں عام ہڑتال ہوئی جبکہ وادی میں مستقل کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تشدد کے واقعات میں اضافے کے ڈر سے شہری علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ جبکہ سری نگر کے کچھ علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو کے باوجود مظاہرے بھی ہوئے۔ علیحدگی پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے زمین کی منتقلی منسوخ کئے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء اِسی مسئلے پراحتجاج کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ریاستی حکومت سےعلیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ آٹھ دنوں سے وادی میں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری اور نجی دفاتر بند ہیں۔ اس احتجاجی تحریک میں اب تک چار افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہیں۔