1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ برائے سن دو ہزار گیارہ

11 نومبر 2009

کرکٹ کا اگلا عالمی ورلڈ کپ سن دو ہزار گیارہ میں کھیلا جائے گا۔ اُس کے لئے دونوں گروپوں کے میچوں کا اعلان بھارتی شہر ممبئی میں کر دیا گیا ہے۔ میزبان ملک ہیں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش۔

https://p.dw.com/p/KSIe

پاکستان اس عالمی کپ میں اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے تمام میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلی گی جبکہ سری لنکا کی ٹیم بھی ایک کے سوا اپنے تمام میچ اپنے ہی ملک میں کھیلے گی۔

سن دو ہزار گیارہ کے عالمی کپ کی افتتاحی تقریب بنگلہ دیشی دادالحکومت ڈھاکہ میں ہو گی۔ یہ تقریب اٹھارہ فروری کو شیڈول کی گئی ہے جبکہ افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے مابین انیس فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے بعد بھارتی ٹیم اپنے باقی تمام میچ اپنے ہی ملک میں کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ایسا رکھا گیا ہے کہ اس میں صرف دو گروپ ہیں اور ہر گروپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی آٹھ ٹیمیں چار کوارٹر فائنل مقابلوں میں شریک ہوں گی۔ اس کے لئے ہر گروپ میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی چار چار ٹیمیں لی جائیں گی۔ چاروں کوارٹر فائنل مقابلوں کی فاتح ٹیمیں آپس میں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ چار کوارٹر فائنلز میں سے دو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں، ایک بھارتی شہر احمد آباد میں اور چوتھا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل مقابلوں کی میزبانی کا اعزاز سری لنکا کے شہر کولمبو اور بھارتی شہر موہالی کو دیا گیا ہے۔ فائنل میچ دو اپریل ہفتہ کے روز کھیلا جائے گا۔

عالمی کپ کا شیڈول:

پہلا میچ 19 فروری ڈھاکہ، بنگلہ دیش بھارت اور بنگلہ دیش

دوسرا میچ 20 فروری چنئی، بھارت کینیا اور نیوزی لینڈ

تیسرا میچ 20 فروری ہمبانٹوٹا، سری لنکا سری لنکا اور کینیڈا

چوتھا میچ 21 فروری احمد آباد، بھارت آسٹریلیا اور زمبابوے

پانچواں میچ 22 فروری ناگ پور، بھارت انگلینڈ اور ہالینڈ

چھٹا میچ 23 فروری ہمبانٹوٹا، سری لنکا پاکستان اور کینیا

ساتواں میچ 24 فروری دہلی، بھارت جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز

آٹھواں میچ 25 فروری ناگ پور، بھارت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ

نواں میچ 25 فروری ڈھاکہ، بنگلہ دیش بنگلہ دیش اور آئرلینڈ

دسواں میچ 26 فروری کولمبو، سری لنکا پاکستان اور سری لنکا

گیارہواں میچ 27 فروری کولکتہ، بھارت بھارت اور انگلینڈ

بارہواں میچ 28 فروری دہلی، بھارت ہالینڈ اور ویسٹ انڈیز

تیرہواں میچ 28 فروری ناگ پور، بھارت کینیڈا اور زمبابوے

چودہواں میچ یکم مارچ کولمبو، سری لنکا کینیا اور سری لنکا

پندرہواں میچ 2 مارچ بنگلور، بھارت انگلینڈ اور آئر لینڈ

سولہواں میچ 3 مارچ موہالی، بھارت ہالینڈ اور جنوبی افریقہ

سترہواں میچ 3 مارچ کولمبو، سری لنکا پاکستان اور کینیڈا

اٹھارہواں میچ 4 مارچ احمد آباد، بھارت نیوزی لینڈ اور زمبابوے

انیسواں میچ 4 مارچ ڈھاکہ، بنگلہ دیش بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز

بیسواں میچ 5 مارچ کولمبو، سری لنکا آسٹریلیا اور سری لنکا

اکیسواں میچ 6 مارچ بنگلور، بھارت بھارت اور آئر لینڈ

بائیسواں میچ 6 مارچ چنئی، بھارت انگلینڈ اور جنوبی افریقہ

تیئسواں میچ 7 مارچ دہلی، بھارت کینیڈا اور کینیا

چوبیسواں میچ 8 مارچ پالی کیلا، سری لنکا پاکستان اور نیوزی لینڈ

پچیسواں میچ 9 مارچ دہلی، بھارت بھارت اور ہالینڈ

چھبیسواں میچ 10 مارچ پالی کیلا، سری لنکا سری لنکا اور زمبابوے

ستائیسواں میچ 11 مارچ موہالی، بھارت آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز

اٹھائیسواں میچ 11 مارچ چٹاگانگ، بنگلہ دیش بنگلہ دیش اور انگلینڈ

انتیسواں میچ 12 مارچ ناگ پور، بھارت بھارت اور جنوبی افریقہ

تیسواں میچ 13 مارچ ممبئی، بھارت کینیڈا اور نیوزی لینڈ

اکتیسواں میچ 13 مارچ بنگلور، بھارت آسٹریلیا اور کینیا

بتیسواں میچ 14 مارچ پالی کیلا، سری لنکا پاکستان اور زمبابوے

تینتیسواں میچ 14 مارچ چٹا گانگ، بنگلہ دیش بنگلہ دیش اور ہالینڈ

چونتیسواں میچ 15 مارچ کولکتہ، بھارت آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ

پینتیسواں میچ 16 مارچ بنگلور، بھارت آسٹریلیا اور کینیڈا

چھتیسواں میچ17 مارچ چنئی، بھارت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز

سینتیسواں میچ 18 مارچ ممبئی، بھارت نیوزی لینڈ اور سری لنکا

اڑتیسواں میچ 18 مارچ کولکتہ، بھارت آئرلینڈ اور ہالینڈ

انتالیسواں میچ 19 مارچ کولمبو، سری لنکا پاکستان اور آسٹریلیا

چالیسواں میچ 19 مارچ ڈھاکہ، بنگلہ دیش بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ

اکتالیسواں میچ 20 مارچ کولکتہ، بھارت کینیا اور زمبابوے

بیالیسواں میچ 20 مارچ چنئی، بھارت بھارت اور ویسٹ انڈیز

پہلا کوارٹر فائنل 23 مارچ ڈھاکہ، بنگلہ دیش

دوسرا کوارٹر فائنل 24 مارچ کولمبو، سری لنکا

تیسرا کوارٹر فائنل 25 مارچ ڈھاکہ، بنگلہ دیش

چوتھا کوارٹر فائنل 26 مارچ احمد آباد، بھارت

پہلا سیمی فائنل 29 مارچ کولمبو، سری لنکا

دوسرا سیمی فائنل 30 مارچ موہالی، بھارت

فائنل 2 اپریل ممبئی ، بھارت

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: مقبول ملک