1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کراچی کے سٹی ناظم مصطفی کمال کی ڈوئچے ویلے سے بات چیت

3 جون 2008

دورے کا مقصد پاکستان کے امیج کو بہتر کرنا اور سرمایہ کاروں کوکراچی کے بارے آگاہ کرنا تھا ۔ مصطفی کمال

https://p.dw.com/p/EBc6
تصویر: AP

گزشتہ دنوں کراچی کے ناظم مصطفی کمال امریکی وزارت خارجہ کی دعوت پر واشنگشن گئے جہاں انہوں نے اہم امریکی سرمایہ کاروں اور تجارتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ساتھ ہی ان سے کئی یورپی سفارت کاروں نے بھی ملاقاتیں کی ۔ مصطفی کمال نے اپنے دورے کو کامیاب قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جغرافیائی لحاظ سے ایک اہم شہر ے اور اس کی ترقی پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے۔ مصطفی کمال سے ان کے دورے کے بارے میں بات کی ہمارے ساتھی رفعت سعید نے۔