1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیمی مور اپنے پرسنل کلیکشن میں سے دو یورپی پینٹنگز نیلام کریں گی

13 اکتوبر 2010

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ ڈیمی مور اگلے ماہ ہونے والی ایک نیلامی میں، انسیویں صدی کی دو پینٹنگز فروخت کریں گی۔

https://p.dw.com/p/PdKJ
ڈیمی مور اور ان کے شوہر، اداکار ایشٹن کوچرتصویر: AP

ڈیمی مور اپنے پرسنل کلیکشن میں سے دو یورپی پینٹرز، فرانسیسی William Bouguereau اور بیلجیئم کے الفرڈ اسٹیون کی تصاویرکو نیلامی کے لئے پیش کرکے ’فن کے ق‍دردان کے طور پر‘ اپنی ذات کا ایک نیا پہلو متعارف کرایا ہے۔

47 سالہ ڈیمی مور نے ایک بیان میں کہا کہ ذاتی طور پر انہیں ولیم بوگیرو کا کام بہت پسند ہے اور وہ ان کےکچھ چھوٹے شاہکاروں کوہمشہ اپنے پاس رکھیں گی۔ ڈیمی مور نے کہا ’’ مجھےولیم بوگیروکا کام انکی مائتھولیجیکل تھیم، شائستہ موضوعات اور تصاویر میں حقیقت کےعکاسی کی وجہ سے بہت پسند ہے، ان کی تصاویر میں ایک سکون اور حلیمی عنصر مگر ہمت کے ساتھ موجود ہوتا ہے خاص کر ان کی وہ تصاویر جن کا موضوع خواتین ہوں ۔‘‘

L'Homme qui marche I Alberto Giacometti
یہ فن پارے چار نومبر کو ایک نیلامی میں رکھے جائیں گیتصویر: AP

ڈیمی مور اور ان کے شوہر، اداکار ایشٹن کوچر اپنے گھرکو ازسر نو تعمرکر رہے ہیں اور اسی لئے ڈیمی مور نےکہا کہ وہ اپنے پاس 15سال سے موجود ان تصاویرکو نیلام کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ یہ فن پارے انہوں نے ایک نیلامی میں 178,500 اور 200,500 امریکی ڈالر میں خریدے تھے۔

ویلم بوگیرو کو1850ء میں Prix de Rome نامی انعام دیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے اٹلی کا سفر کیا تھا اور اسے دوران انہوں نے 'Frere et 'Soeur' نامی پینٹنگ بنائی تھی۔ انہوں نے یہ شاہکار اس سفرسے متاثر ہوکر تخلیق کیا تھا۔ ایک اندازےکے مطابق یہ تصویر 1.5ملین امریکی ڈالرکی نیلام ہوسکتی ہے۔

الفرڈ اسٹیون کی تصویر 'Mere et ses Enfants' بیلجیئم کی حکومت کے کہنے پر بنائی گئی تھی اور یہ تصویر ایک اندازےکے مطابق 150,000سے لیکر 200,000 ڈالرکی نیلام ہوسکتی ہے۔ یہ دونوں تصاویر ان 82 پینٹنگ کا حصہ ہیں، جواس سال چار نومبر کو ایک نیلامی میں رکھی جائیں گی۔

رپورٹ: سمن جعفری

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں