1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیرہ بگٹی: جھڑپوں میں گیارہ افراد ہلاک

20 جولائی 2008

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز اور بلوچ مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکاروں سمیت گیارہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

https://p.dw.com/p/EfhH
کیا بلوچستان میں فوج کشی کی پالیسی کو تبدیل کرنا پیپلز پارٹی کی حکومت کے بس میں ہے؟تصویر: AP

بلوچستان رپبلکن آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کو زخمی بھی کیا ہے۔


کیا بلوچستان میں جاری قوم پرست مزاحمت شدّت اختیار کر رہی ہے؟ موجودہ حکومت اس حوالے سے اب تک کیا کچھ کر پائی ہے ؟ جب یہ سوالات ہم نے پوچھے اسلام آباد میں ڈان اخبار سے وابستہ صحافی فرمان علی سے تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے چند بلوچ رہنمائوں کو رہا کرنے اور بیان بازی کے علاوہ بلوچستان کے مسئلے کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔