1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے

خبر رساں ادارے26 جنوری 2009

پاکستانی صوبہ سرحد کے علاقے ڈیر اسماعیل خان میں سائیکل پر نصب بم کے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/GgHy
اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہےتصویر: AP

مقامی پولیس کے مطابق یہ دھماکہ خواتین کے ہاسٹل کے قریب پیش آیا اور اس دھماکے میں متعدد افراد ذخمی بھی ہوئے۔

مقامی پولیس اہلکار بشیر خان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ بم ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا اس دھماکے کا مقصد خواتین کے ہاسٹل کو ہی نشانہ بنانا تھا۔ بشیر خان کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد قریبی پریس کلب کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دو سو ستر کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ڈایرہ اسماعیل خان کی ایک سرحد جنوبی وزیرستان سے ملتی ہے جسے طالبان اور القاعدہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والا یہ بم دھماکہ سیکیورٹی فورسز کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کا ردعمل ہو سکتا ہے۔