1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈنمارک میں گرفتاریاں

12 فروری 2008

ڈنمارک کی پولیس نے پیغمبر اسلام کے متنازعہ کاٹون بنانے والے کارٹونسٹ کے قتل کرنے کی سازش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYEy
تصویر: picture-alliance/ dpa/dpaweb

ڈنمارک کی خفیہ ایجنسی نے منگل کے روز تین افراد کو گرفتار کیا ہے کہ جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پیغمبر اسلام کے متنازعہ کاٹون بنانے والے کارٹونسٹ کے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ان افراد کو ملک کے مغربی حصے میںAarhus سے گرفتار کیا گیا۔ ڈنمارک کی پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تعداد تین ہے۔ جن میں سے دو کا تعلق تیونس سے جبکہ ایک مراکش نژاد ڈینش باشندہ ہے۔

ڈنمارک کے ایک اخبار Jallydin Post نے دو سال قبل پیغمبر اسلام کے کاٹون شائع کئے تھے جس کے بعد عالم اسلام میں شدید احتجاج کیا گیا۔ ان احتجاجی مظاہروں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ساتھ ہی Kurt Weestergaard کے بنائے گئے ان کارٹون کو بہت سے مغربی اخباروں میں بھی شائع کیا تھا۔