1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین نمبر ایک

Adnan Ishaq17 اگست 2008

چین کی کارگردگی دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ چین کا امریکہ کو اولمپک میں شکست دینے کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/EyiZ
تصویر: AP

بیجنگ میں تمغوں کے حساب سے میزبان ملک چین پہلے نمبر پر ہے۔ آخری اطلاعات تک چین کے پاس 27 طلائی تمغے جبکہ مجموعی طور اس کے حصے 49 تمغے آئے ہیں۔ امریکہ 17 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے،جبکہ امریکہ نے اب تک کل 57 تمغے حاصل کئے ہیں۔ نو سونے کے تمغوں کے ساتھ جرمنی تیسری پوزیشن پر ہے۔ جرمنی کے مجموعی تمغوں کی تعداد 19 ہے۔ جرمنی نے آج صبح سوئمنگ کے مقابلے میں ایک سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ جرمن تیراک Britta Stefen نے 50 میٹر فری اسٹائل میں یہ تمغہ جیتا ۔ اولمپک مقابلوں میں یہ ان کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ گزشتہ دن کے مقابلوں میں جرمنی نے اپنے میڈلزمیں تین چاندی اورایک کانسی کے تمغے کا اضافہ کیا۔ یہ تمغے کشتی رانی، سائیکلنگ اور نشانہ بازی کے مقابلوں میں جیتے۔ ساتھ ہی جرمنی نےٹیبل ٹینس کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دی۔ فائنل میں اب اس کا مقابلہ چین کے ساتھ ہو گا۔ جرمنی کے باسکٹ بال ٹیم چین کے ہاتھوں شکست کہ بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

Michael Phelps nach 200m Schmetterling Sieg Olympia
امریکی تیراک Michael Phelpsتصویر: AP

400 میٹر ہرڈل ریس کے دفاعی چیمپئن یونان کے Fani Chalkai کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کی تصدیق ہوجانے کہ بعد اولمپک سے باہر کر دیا گیا ہے۔ جمائیکا کے Usain Bolt نے اپنے ملک کے لئے پہلا سونے کا تمغہ جیتا اورساتھ ہی انہوں نے اولمپک میں نے 100 میٹر کی دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ۔ انہوں نے 100 میٹر کا فاصلہ 9,69 سییکنڈز میں طےکیا ۔ اس دوڑ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں حصہ لینے والے آٹھ میں سے سات ایتھلیٹس نے یہ فاصلہ دس سیکنڈ سے کم میں طے کیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز تیراکی کے مقابلوں میں امریکہ کے Michael Phelps چھائے رہے۔ انہوں نے 100 میٹر بٹر فلائی میں کامیابی حاصل کر کے اولمپک مقابلوں میں اپنا ساتواں طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔