1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چرنوبل ایٹمی ری ایکٹر کے حادثے کی یاد

26 اپریل 2006

یوکرائن، سفید روس اور روس میں ہزارہا انسانوں نے مذہبی سروسز کے ذریعے اور خاموشی اختیار کرتے ہوئے بیس سال پہلے چرنوبل کے ایٹمی ری ایکٹر میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کی یاد تازہ کی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYLf

آج بدھ کے روز شمالی یوکرائن میں حادثے کی جگہ پر چرنوبل ایٹمی ری ایکٹر کے سابقہ کارکن اور اُن کے گھر والے جمع ہوئے اور اُنہوں نے بیس سال پہلے یہاں پیش آنے والے حادثے میں مرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ماسکو کے ریڈ اسکویئر پر پولیس نے تحفظ ماحول کی علمبردار تنظیم گرین پیس کے 13 اراکین کو گرفتار کر لیا، جو اجتماعات پر عاید پابندی کے باوجود روس میں ایٹمی توانائی کا استعمال جاری رہنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

26 اپریل سن 1986ء کو چرنوبل کے ایٹمی ری ایکٹر کے ایک بلاک میں دھماکے کے نتیجے میں مختلف اندازوں کے مطابق دَس ہزار تا ایک لاکھ انسان موت کا شکار ہوئے۔