1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پہلی براؤن بش ملاقات

30 جولائی 2007

برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کیمپ ڈیوڈ کے مقام پر امریکی صدر جورج ڈبلیو بُش کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ گذشتہ تقریباً ایک ماہ سے برسرِ اقتدار براؤن کا برطانوی سربراہِ حکومت کے طور پر امریکہ کا یہ پہلا دَورہ ہے، جس کے دوران عراق سے لے کر سوڈانی علاقے دارفور اور عالمی تجارت کی تازہ صورتحال تک کئی ایک موضوعات پر تبادلہء خیال کیا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGn
تصویر: AP

مبصرین دلچسپی کے ساتھ اِس بات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ ذاتی سطح پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کس انداز میں آگے بڑھ پائیں گے۔ براؤن کے پیش رو بلیئر کو بُش کے ساتھ قربت کی وجہ سے برطانیہ میں ہدفِ تنقید بنایا گیا تھا۔