1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کرکٹ: ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

15 فروری 2007

کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ دو ہزار سات کے لئے جس پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں تین زخمی فاسٹ بولرز شعیب اختر‘ عمر گل اور محمد آصف شامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYNC
تصویر: AP

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ ریزرو کھلاڑیوں شاہد نذیر ، اظہر محمود، محمد سمیع ، ذوالقرنین حیدر اور سلمان بٹ کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ فاسٹ بولرز کے فٹنس مسائل سے دوچار پاکستانی ٹیم کے توازن کو لے کر بہت سارے سوالات ہیں جن کے جوابات جاننے کے لئے شائقین کرکٹ بے چین ہیں۔ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین وسیم باری کا دعوی ہے کہ ٹیم پوری طرح سے متوازن ہے اور ویسٹ انڈیز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔