1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کا نیا صدر کون ، بغیر نتیجہ مذاکرات ختم

19 اگست 2008

پاکستانی برسراقتدار سیاسی اتحاد نئے صدر پاکستان کے انتخاب کے لئے مذاکرات میں کوئی فیصلہ نہ کر سکے۔ اس اہم اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنما معزول عدلیہ کی بحالی پر بھی بات چیت کی تاہم اس بارے میں بھی خاموشی ۔

https://p.dw.com/p/F0rr
پاکستان سیاسی اتحاد کے دو اہم ستون،آصف علی زرداری اور نواز شریفتصویر: picture-alliance/ dpa

زرداری ہاوس میں ہونےوالے اس اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری ، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد نواز شریف، شہباز شریف اور چوہدری نثار علی کے ہمراہ کئی دیگر رہنماوں نئے صدر کی تعیناتی کے بارے میں گفتگو کی۔

زرائع ابلاغ کی رپوٹوں کے مطابق پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے مشرف کے محاسبے سے توجہ ہتا کر اپنی توجہ ججوں کی بحالی پر مرکوزکر لی ہے۔

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ججوں کی بحالی کےمعاملے پر آج اہم فیصلہ کر لیا جائے گا تاہم اس بارے میں بھی ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہ آ سکی۔