1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان نے فالو آن تو بچا لیا مگر ۔۔۔!

3 دسمبر 2007

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن‘ کھیل کے اختتام تک‘ دو وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بناکر پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 301رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMb
پاکستان نے بھارت کے 616 رنز کے جواب میں مصباح الحق کی بہترین سنچری کی بدولت 456رنز بنائے اور اس طرح فالو آن سے بچنے میں کامیابی حاصل کر لی۔مصباح نے 161رنز بنائے اور وہ آوٹ نہیں ہوئے۔پاکستان کی طرف سے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی ٹیم کے لئے مشکل صورتحال میں ایک بروقت سنچری سکور کی۔انہوں نے 119رنز بنائے۔بولر محمد سمیع نے بھی اچھی بیٹنگ کا مُظاہرہ کیا۔
بھارت کی جانب سے آف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے 122رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کپتان انیل کمبلے نے تین وکٹ حاصل کئے۔
بھارتی شہر مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں بھی اچھی شروعات کی۔افتتاحی بلے باز وسیم جعفر نے نصف سنچری سکور کی۔جعفر نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری سکور کی تھی۔