1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں چوبیسویں وزیراعظم کا انتخاب

24 مارچ 2008

پاکستان میں ملک کے نئے وزیراعظم کے چناؤ‎ کے لئے آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ جس میں یوسف رضا گیلانی اور چوہدری پرویز الہی میں مقابلہ ہو گا۔

https://p.dw.com/p/DYDN
تصویر: AP

آج پاکستان میں قومی اسمبلی ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی اتحادی جماعتوں کی جانب سے یوسف رضا گیلانی وزیراعظم کے لئے امیدوار ہیں جبکہ ان کی حریف جماعتوں کی طرف سے چوہدری پرویز الہی امیدوار ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو اکثریت حاصل ہے جسے دیکھتے ہوئے یہ صاف کہا جا سکتا ہے کہ یوسف رضا گیلانی ہی وزارت عظمی کے عہدے کے لئے منتخب ہو جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے سیکریٹیریٹ میں اپنے کاغذات نامذدگی جمع کرانے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لئے ان کو تمام جمہوری قووتوں کی مدد درکار ہو گی اور ان سب وعدوں کو پورا کیا جائے گا کہ جو عوام سے کئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو بھاری اکثریت حاصل ہے جس کو دیکھتے ہوئے با آسانی کہا جا سکتا ہے کہ یوسف رضا گیلانی وزیراعظم منتخب ہو جاہیں گے اور اس بات کی بھی قوی امید ہے کہ ان کو 334 میں سے 280 کے قریب ووٹ ملیں گے۔ ان کے حریف چوہدری پرویرز الہی کو گو کے نتائج کا علم ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ روایت کو نبھانے کے لئے ان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ بھی جمہوریت کو مظبوط کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ چوہدری پرویز الہی سے قبل اپوزیشن کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار وزارت عظمی کے امیدوار تھے۔ یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کی جانب سے وہ پہلے وزیر اعظم ہونگے کہ جو بھٹو خاندان سے تعلق نہیں رکھتے۔