پاکستان کے مشہور فوک سنگر اریب اظہر کا کہنا ہے کہ صوفیا کی دھرتی پاکستان میں صوفی اور لوک موسیقی میں کام کرنے کی گنجائش بہت زیادہ ہے۔ جرمن شہر بون میں ایک کنسرٹ میں شرکت کے بعد ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موسیقی ہی ہے، جو انسانوں کو انسانوں سے جوڑتی ہے۔