1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں خونی انقلاب آسکتا ہے: عبدالستّار ایدھی

31 اگست 2008

ڈائچے ویلے اردو سروس کے لیے ممتاز سماجی کارکن عبدالستّار ایدھی کا خصوصی انٹرویو۔

https://p.dw.com/p/F7u9
پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق چالیس فیصد کے قریب افراد غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیںتصویر: AP

پاکستان میں سیاسی اکھاڑ پچھاڑ تو ساٹھ برسوں سے جاری ہے اور شاید آئندہ بھی جاری رہے گی مگر ان ساٹھ برسوں میں مولانا عبدالستار ایدھی نے بلا سیاست اور امتیاز پاکستانی عوام کی خدمت کی ہے۔ کراچی میں ڈائچے ویلے کے لیے انہوں نے رفعت سعید کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خونی انقلاب کے دہانے پر ہے۔


مولانا ایدھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لیے یہ ایک آخری موقع ہے۔ اگر پیپلز پارٹی نے اس موقع کو گنوا دیا تو وہ سیاسی طور پر دفن ہو جائے گی۔ نواز شریف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کی ساری توجّہ پنجاب پر مرکوز ہے۔


ایک سوال کے جواب میں مولانا ایدھی نے کہا کہ پرویز مشرّف کی حمایت پر انہیں قتل کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔