1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان سے تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، کرشنا

27 جنوری 2011

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت ہر مسئلے پر پاکستان سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے لیکن دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے ہمیں مرحلہ وار آگے کی طرف بڑھنا ہوگا۔

https://p.dw.com/p/105nQ
فائل فوٹو: پاکستانی اور بھارتی وزیر خارجہ ایک ساتھتصویر: AP

پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے میں ترقی دونوں ممالک کی ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کو سب سے پہلے ان مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’پاکستان میں خدشات پائے جاتے ہیں کہ بھارت تمام اہم مسائل پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ بھارت ان تمام مسائل پر بات چیت کرنے پر تیار ہے، جن کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں۔‘‘

Der indische Außenminister S. M. Krishna
کرشنا کے مطابق پاکستان اور بھارت کو مرحلہ وار آگے بڑھنا چاہیےتصویر: UNI

وزیر خارجہ نے ان رپورٹوں کا حوالہ بھی دیا، جن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں بھارت کا دورہ کریں گے لیکن نئی دہلی حکومت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔

کرشنا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل 60 برس سے زیادہ عرصے سے موجود ہے اور ان مسائل کا حل وزرائے اعظم اور وزرائےخارجہ کے درمیان ہونے والے ایک یا دو اجلاسوں میں نہیں نکالا جا سکتا۔

انہوں نے مزید بتایا، ''میں نے یہ نقطہ نظر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں بھی اٹھایا تھا کہ باہمی مسائل پر بحث کی ضرورت ہے اور ہمیں مرحلہ وار آگے بڑھنا چاہیے۔‘‘

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے لیے اطراف کے لیڈروں کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی۔

گزشتہ برس اپنے اسلام آباد کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تمام مشترکہ مفادات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور وہ مطمئن واپس لوٹے تھے۔ ممبئی حملوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 2004ء میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں، حملوں کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں