1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پارلیمانی کمیٹی کی برہمی

5 فروری 2010

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ آج میلبورن میں کھیلا جا رہا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی پر پاکستان ٹیم کو ملکی پارلیمان میں اسپورٹس کمیٹی نے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

https://p.dw.com/p/LtDL
تصویر: AP

دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم میزبان ملک سے تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ اور پانچ میچوں پر مبنی ون ڈے سیریز میں ’کلین سویپ‘ کا سامنا کر چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے مسئلے پر اسلام آباد میں پارلیمانی اسپورٹس کمیٹی جلد صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والی ہے۔

کمیٹی کا موقف ہے کہ پاکستانی کرکٹ کا موجودہ ڈھانچہ ناقص ہو چکا ہے اور اس میں فوری طور پر تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے صدر کو تجاویز پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ پر بھی عائدکی۔ اس کمیٹی کے سربراہ جمشید دستی کا کہنا ہے، ’ہم پہلے ہی بورڈ کے صدر اعجاز بٹ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر چکے ہیں۔‘

پی سی بی کے سابق چیف سیلیکٹر اقبال قاسم پہلے ہی اپنے عہدہ سے استعفی دے چکے ہیں۔ ان کے بقول کھلاڑیوں میں نظم و ضبط کا فقدان ہے۔ قاسم نے مزید کہا کہ ہرکھلاڑی نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران اپنی مرضی سے بیان بازی کی۔ مزید یہ کہ ٹیم کو ایک ٹیم کی طرح ہونا چاہیے نہ کہ انفرادی طور پر ہر ایک کو فیصلے کا اختیار ہو۔ اقبال قاسم نے ٹیم کے نظم و ضبط تباہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

رپورٹ: عدنان اسحق

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں