1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی سٹاک مارکیٹوں میں بے یقینی کی صورتحال برقرار

14 اکتوبر 2008

اگرچہ امریکی اور یورپی مالیاتی منڈیوں میں بہتری کا رحجان دکھنے میں آ رہاہے تاہم ایشائی بالخصوص پاکستانی منڈیوں میں صورتحال بد ستور بے یقینی کا شکار ہے۔

https://p.dw.com/p/FYiH
تصویر: AP

پاکستان بازار حصص کے ایک بڑے نام عقیل کریم ڈیڈی نے ڈوئچے ویلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس بے یقینی کی صورتحال کا مورد الزام حکومتی پالسیوں کو ٹھرایا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس مالیاتی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتیں امدادی پیکج کا اعلان کر رہی ہیں تو دوسری طرف پاکستان میں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

کراچی میں موجود ڈوئچے ویلے کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹوں کو درپیش مسائل کوئی بڑی نوعیت کے نہیں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اگر اس طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو حالات بگڑ سکتے ہیں۔