1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹینس کے آسمان پر نئی جرمن کھلاڑی کی پہلی کامیابی

21 اپریل 2009

اُنیس سالہ جرمن کھلاڑی زابینے لِسِیکی نے اتوار کو اُس وقت اپنے کیریئر کا پہلا ٹینس ٹورنامنٹ جیتا، جب اُس نے امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ڈنمارک کی اٹھارہ سالہ کیرولائن ووز نِیاکی کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/Hayp
جرمنی کی ٹینس کھلاڑی زابینے لِسِیکیتصویر: picture-alliance / dpa

شہر چارلسٹن میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں اِس کامیابی کے نتیجے میں لِسِیکی نے خواتین کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں اکٹھے بیس پوائنٹس کی چھلانگ لگائی ہے اور اِس وقت تینتالیس ویں نمبر پر ہیں۔ اپنی اِس فتح کی بدولت نہ صرف اُنہوں نے تقریباً ایک لاکھ نوے ہزار ڈالر کا انعام جیتا بلکہ ایک بار پھر سب سے بہترین جرمن ٹینس کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔

اِسی ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں لِسِیکی نے وِمبلڈن ٹورنامنٹ کی فاتح امریکی کھلاڑی وینس ولیمز کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

لِسِیکی نے اپنی کامیابی پر زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذرے ہفتوں اور مہینوں کے دوران اُس نے جو سخت محنت کی، وہ بالآخر رنگ لائی لیکن اُنہیں یقین نہیں آ رہا ہے کہ وہ جیت گئی ہیں۔ اب لِسِیکی کا کہنا ہے کہ وہ اِس کھیل میں بہت آگے تک جانے کا عزم رکھتی ہیں۔