1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وینکوور اولمپکس میں جرمنی دوسرےنمبر پر

20 فروری 2010

وینکوور میں جاری ونٹر اولمپکس کے ایک ہفتے کے نتائج کے مطابق میڈلز ٹیبل پر جرمن ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ جرمنی کی پہلی پوزیشن کے حصول کا معاملہ کسی حد تک خطرے کا شکار نظر آ رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/M6nk
تصویر: AP

جرمن کھلاڑیوں کی کار کردگی کو غیر متوقع سمجھا جا رہا ہے تاہم جرمنی کے سرمائی کھیلوں کے چیف برنہارڈ شوانک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ماضی کے ایونٹس کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بار بھی اپنی ٹیم کی آخر وقت تک کی کار کردگی سے بہت پر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار سال قبل ٹورین میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں جرمن ایتھلیٹس نے ہاف ٹائم یا نصف دورانیے تک محض 16 میڈلز حاصل کئے تھے تاہم آخری مرحلے کے اختتام تک جرمن کھلاڑیوں کو ملنے والے میڈلز کی تعداد 29 ہو چکی تھی۔ وینکوور میں جاری اس بار کے سرمائی کھیلوں کے کُل 86 ایونٹس میں سے سات روز یعنی اب تک کے 38 مقابلوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ جرمن ایتھلیٹس نے اب تک 13 تمغے حاصل کئے ہیں۔

Deutsche Medaillengewinner Flash-Galerie
ویمن اسکیلیٹن ایونٹ میں جرمن ایتھلیٹ Kerstin Szymkowiakتصویر: AP

Whistler sliding Center میں ہونے والے تازہ ترین مقابلوں میں ویمن اسکیلیٹن ایونٹ میں جرمن ایتھلیٹ Kerstin زمکوویاک نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ آنیہ ہوبرکو تیسری پوزیشن کے لئےکانسی کا تمغہ دیا گیا۔ اس کے مقابلے میں برطانیہ کی ایمی ولیمز نے اس ٹریک پر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ولیمز گزشتہ تیس برسوں میں سرمائی کھیلوں کے مقابلے میں انفرادی گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی ایتھلیٹ ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وینکوور کے سرمائی کھیلوں کے مقابلے کے اختتام تک جرمنی گزشتہ ونٹر اولمپکس کی طرح اپنی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہوئے اس بار کے سرمائی کھیلوں میں اب تک سب سے زیادہ میڈلز حاصل کرنے والے ملک امریکہ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے یا نہں۔ امریکی ایتھلیٹس نے اب تک 20 تمغے حاصل کئے ہیں اس طرح اب تک میڈلز ٹیبل پر امریکہ پہلے ، جرمنی دوسرے اور دس تمغوں کے ساتھ ناروے تیسرے نمبر پر ہے۔

ادھر جرمنی کے پڑوسی ملک آسٹریا کے اسکینگ ایتھلیٹس کی وینکوور میں تاریخی ناکامی آج ملکی اخباروں کی شہ سرخیوں کا موضوع بنی۔ اس کے 4 اسکینگ ایتھلیٹس جمعے کی سُپر گرینڈ ریس میں چودھویں پوزیشن سے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ نا کرسکے۔ اس طرح 1994 کے Lillhammer Games کے بعد سے اب تک آسٹریا کے اسکینگ ایتھلیٹس کسی بھی ریس میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سن 2004 ء میں منعقد ہونے والے گزشتہ سرمائی اولمپکس میں چھوٹے سے اس یورپی ملک آسٹریا نے مختلف کھیلوں میں 23 میڈلزحاصل کئے تھے جن میں 9 گولڈ میڈلز شامل تھے۔

رپورٹ کشور مصطفیٰ

ادارت شادی خان سیف