1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ومبلڈن کا پہلا مرحلہ، سفینا، وینس، مرے کی جیت

خبر رساں ادارے23 جون 2009

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں امریکہ سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئین وینس ولیمز، روسی کھلاڑی دینارا سفینا اور برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/IXpr
دوسرے مرحلے میں وینس کا مقابلہ یوکرائن کی Kateryna Bondarenko سے ہو گاتصویر: AP

پانچ مرتبہ وملبڈن کی چمپئین وینس ولیمز نےسویٹزرلینڈ کی انیس سالہ Stefanie Voegele کو ایک آسان مقابلے کے بعد چھ ۔ تین اور چھ ۔ دو سے شکست سے دوچار کیا جبکہ روسی نمبر ایک دینارا سفینا نے ہسپانوی کھلاڑی Lourdes Dominguez Lino کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سات ۔ پانچ اور چھ ۔ تین سے ہرایا۔ دوسرے مرحلے میں وینس کا مقابلہ یوکرائن کی Kateryna Bondarenko سے ہو گا جبکہ سفینا پیراگوئے کی Rossana de los Rios کے مد مقابل ہوں گی۔

Andy Murray
برطانوی اسٹار کھلاڑی اینڈی مرے نے امریکہ کے Robby Kendrick کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دیتصویر: AP

اسی طرح برطانوی اسٹار کھلاڑی اینڈی مرے نے امریکہ کے Robby Kendrick کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ سینٹرل کورٹ میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں بائیس سالہ مرے نے عالمی نمبر 76 امریکی کھلاڑی کو سات ۔ پانچ ، چھ ۔ سات (تین ۔ سات) ، چھ ۔ تین اور چھ ۔ چار سے ہرایا۔ دوسرے مرحلے میںمرے کا مقابلہ لیٹویا کے Ernests Gulbis سے ہوگا۔