1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وریندر سہواگ کی تیز ترین ٹرپی سینچری

28 مارچ 2008

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیبم کے خلاف، بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے شاندار کھیل کے مظاہرے کےدوران ٹرپل سینچری بنائی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMC

بھارت کے شہرچنئی میں جاری جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے میچ پر،آج میچ کے تیسرے دن ، بھارتی ٹیم کی پہلی اننگز میں خاص بات وریندر سہواگ کی شاندار ٹرپل سینچری ہے، یہ اُن کی ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری ٹرپل سینچری ہے اور وہ ابھی ناقابلِ شکست ہیں۔

کیا وہ کل مشہورِ زمانہ Brian Charles Lara کا چار سو سکور کرنےکا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔لارا نے یہ چار سو رنز انگلینڈ کےخلافAntigua. کے میدان پر بنائے تھے۔ لیکن اُس سے پہلے اُن کو آسٹریلوی بلے بازMatthew Lawrence Hayden کے تین سواسی کے سنگ میل کو بھی عبور کرنا ہے۔ جو ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرا بہترین سکور ہے۔Brian Lara نے دو پچھتر رنز بھی ٹیسٹ کرکٹ میں بنا رکھے ہیں۔

اِس بات کا فیصلہ تو میدان میں ہی ہو گا کہوریندر سہواگ چار سر رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔وہ تین سو نو کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ہےں۔ماہرین کا خیال ہے کہ وریندر سہواگ شاید ہی لارا کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوں ۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ٹرپل سینچری قرار دی گئی ہے۔اس سے پہلے وہ پاکستان کےخلاف ملتان میں تین سو نو رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کے Brian Charles Lara کے پاس فرسٹ کلاس کرکٹ میں پانچ سو ایک رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔اُس سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے حنیف محمد کے پاس تھا اور وہ چار سو ننانوے سکور کرنے کا تھا۔حنیف محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو سے زائد کی اننگز کھیلی تھی۔