1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ کپ 2011جنوبی ایشیا میں

7 نومبر 2008

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2011 کے میزبان ممالک بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو میگا ایونٹ کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/FpPU
آئی سی سی ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ میں جنوبی ایشیا میں ہو گاتصویر: AP

کرکٹ ورلڈ کپ 2011 میں بھارت، ممبئی میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے سمیت بائیس میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کو لاہور میں منعقد ہونے والے ایک سیمی فائنل سمیت چودہ اور سری لنکا کو کولبو میں دوسرے سیمی فائنل سمیت نو میچوں کی میزبانی ملے گی جبکہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بنگلہ دیش میں ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ کپ کا آغاز 24 فروری کے آس پاس ہوگا۔ اس میں چودہ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ عالمی کپ کے لئے پاکستان کے جو چار شہر منتخب کئے گئے ہیں، ان میں کراچی لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد شامل ہیں۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نے بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ کے مشترکہ میزبان ممالک بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے نمائندوں کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کو ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے کام کی رفتار کو بڑھانا ہو گا جو شیڈول سے دس ماہ پیچھے ہے۔ گزشتہ سال جون میں قائم ہونے والی آرگنائزنگ کمیٹی کا یہ پہلا باقاعدہ اجلاس تھا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پی سی بی کے ڈائریکٹرجنرل سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا بجٹ آئندہ سال جون میں منظور ہو جائے گا جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میگا ایونٹ کے لئے شائقین کو مشترکہ ویزا جاری کرنے کے حوالے سے چاروں ممالک کی حکومتوں سے بھی رابطہ کرے گی۔