1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ناگپور ٹیسٹ:بھارت کی شاندار فتح

10 نومبر 2008

ناگپور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں بھارت نےآسٹریلیا کو 172 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سریز دو صفر سے جیت لی۔

https://p.dw.com/p/FqmS
ہربجن سنگھ نے اس میچ میں اپنی تین سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کیاتصویر: AP

ناگپور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگزمیں 441 رنز بنائے ۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 355 رنز بنا سکی۔ بھارت نے 86 رنزکی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ تا ہم اوپنرز کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 295 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور آسٹریلیاکو جیتنے کے لئے 382 رنز کا ہدف دیا ۔ آخری اننگز میں آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بھارتی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 209 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی۔

BdT Cricket Indien besiegt Australien im Finale
بھارت باؤلروں نے آسٹریلوی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیاتصویر: AP



میچ میں بھارت کی جانب سے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے سائمن کیچ نے سنچریاں اسکور کیں۔ آسٹریلیوی باؤلرز جیسن کریجا کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، کریجا نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھارتی فاسٹ باؤلر ایشانت شرماکو سریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے اس سیریز میں پندرہ وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد انٹرویو میں آسٹریلیو ی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارت سے شکست پر انہیں دکھ ہے تاہم وہ مستقبل میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں بھارت نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ۔

جب کہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے جیتنے کے لئے بھر پور کوشش کی اور انہیں امیدہے کہ آئندہ بھی کھلاڑی اسی طرح محنت کریں گے ۔