1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، فیڈرر اور نادال کوارٹر فائنلز میں

1 اپریل 2009

رافائل نادال، راجر فیڈرر، نوویک یوکووچ اور اینڈی راڈک میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ Stanislas Wawrinka اور Gael Monfils چوتھے راؤنڈ میں اپنے اپنے میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

https://p.dw.com/p/HOHt
عالمی نمبر ایک رافائل نادال اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں آمنے سامنے ہوئے تھےتصویر: AP

ا سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافائل نادال نے سوئس کھلاڑی Stanislas Wawrinka کے خلاف روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے ان کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے اور سوئٹزرلینڈ کے عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے امریکہ کے Taylor Dent کوچھ تین اور چھ دو سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ایک اورمیچ میں سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے جمہوریہ چیک کے Tomas Berdych کوچھ تین اورچھ دو سے ہرا دیا۔ امریکہ کے اینڈی راڈک نے فرانس کے Gael Monfils کو سخت مقابلے کے بعد سات چھ، چھ چار اورسات دو سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

فرانس کے Jo-Wilfried Tsonga نے ہم وطن کھلاڑی جائلز سموں کو چھ چھ، سات تین اور چھ دو سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اسپین کے فرناندو وارداسکو نے جمہوریہ چیک کے راڈک سٹیپانک کوچھ دواورچھ دوسے اور ارجنٹائن کے یوان دیل پوترو نے اسپانوی کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کو 6-3چھ تین اورچھ دوسے ہرادیا۔

برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے بھی سربیا کے Viktor Troicki کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مرے نے یہ مقابلہ باآسانی چھ صفر اور چھ ایک سے جیتا۔

کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک رافائل نادال کا مقابلہ ارجنٹائن کے دیل پوترو سے اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کا مقابلہ امریکہ کے اینڈی راڈک سے ہوگا۔