1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

من موہن سنگھ کا قوم کے نام خطاب: اہم نکات

27 نومبر 2008

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ممبئی دہشت گردی میں ملوث گروپ کے مراکز ملک سے باہر ہیں۔

https://p.dw.com/p/G3hm
وزیراعظم من موہن سنگھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔تصویر: AP

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے جمعرات کے روز ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث گروہ کے مراکز ملک سے باہر ہیں اور اس کا مقصد ملک کے معاشی مرکز کو تباہ کرنا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دیں اور اگر اس ضمن میں مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو ہمسایہ ممالک کو اس کی قیمت چکانا ہو گی۔

وزیراعظم من موہن سنگھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ من موہن سنگھ نے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے تا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ بھارتی وزیراعظم نےکہا کہ عوام پر امن رہیں تا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوں۔