1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معروف پولستانی موسیقار گورَیکی انتقال کر گئے

13 نومبر 2010

معروف پولستانی کمپوزر ہینرک میکولائی گورَیکی شدید بیمار رہنے کے بعد 76 برس کی عمر میں جنوبی پولینڈ میں اپنے آبائی شہر کاتووِیس میں انتقال کر گئے۔

https://p.dw.com/p/Q7gq
تصویر: AP
گورَیکی کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ شہرت ان کی Sorrowful Songs نامی سمفنی تھری کی وجہ سے حاصل ہوئی تھی۔ کاتووِیس میں پولش ریڈیو آرکیسٹرا کی خاتون ڈائریکٹر ژوآنا نُوک نازارووا نے خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ گورَیکی اپنے اس آبائی شہر کے ایک ہسپتال میں امراض دل کے وارڈ میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا انتقال جمعہ کو ہوا۔
Kunstfest in Weimar Daniel Barenboim
گورَیکی کوعالمی شہرت Sorrowful Songs کی وجہ سے ملیتصویر: AP

نازارووا نے بتایا کہ پولینڈ کے اس عظیم موسیقار کو طویل عرصے تک کئی طرح کی طبی پیچیدگیوں کا سامنا رہا، جن میں عارضہء قلب کے علاوہ پھیپھڑوں کی شدید انفیکشن بھی شامل تھی۔

کاتووِیس میں پولستانی ریڈیو آرکیسٹرا کی اس ڈائریکٹر نے خبر ایجنسی AP کو بتایا کہ وہ خود اور ایک اور پولستانی کمپوزر کرسٹوف پَینڈے رَیکی گزشتہ بدھ کے روز یعنی گورَیکی کے انتقال سے دو دن قبل انہیں دیکھنے ہسپتال گئے تھے۔

گورَیکی کو بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ شہرت ان کی تیسری سمفنی Sorrowful Songs کی وجہ سے ملی تھی۔ یہ سمفنی 1994 میں امریکہ میں شائع ہوئی تھی، جو بعد میں ’بیسٹ سیلر‘ بن گئی تھی۔ اس سمفنی کی ایک ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

گورَیکی 1933 میں چھ دسمبر کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی سمفنی تھری جرمن شہر باڈن باڈن کے ایک نشریاتی ادارے ساؤتھ ویسٹ ریڈیو کے ایماء پر کمپوز کی تھی، جو انہوں نے اس سے بھی کئی سال پہلے لکھی تھی۔

رپورٹ: مقبول ملک

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں