1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشرقی تیمور میں آسڑیلوی دستوں میں اضافہ

12 فروری 2008

مشرقی تیمور میں باغیوں کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد آسٹریلیا نے علاقے میں اپنے فوجی دستوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYEz
تصویر: AP

مشرقی تیمور میں اس وقت حالات کشیدہ وئے کہ جب گزشتہ روز ملک کے کے صدر جوزے رموس ہورتا ( Jose Ramos Horta) اور وزیر اعظم شانانا گوش ماو ( Xanan Gusmao ) پر قاتلانہ حملے کئے گئے۔ اس قاتلانہ حملے میں صدر شدید زخمی ہوئے جبکہ وزیر اعظم بال بال بچ گئے۔ ۔ طبی حکام نے بتایا ہے کہ ، صدر کی حالت نازک مگر خطرے سے باہر ہے۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے آسٹریلیا نے علاقے میں موجود اپنے دستوں میں اضافے کا فیصلہ کیاہے۔ ساتھ ہی ملک میں موجود امن دستوں نے اپنی گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔ ملک کے نگران صدر Vicente Guterres نے ملک میں دو دن کے لئے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ ، علامی برادری اور سلامتی کونسل نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔