1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مرلی، وسیم اکرم کے ریکارڈ سے ابھی بھی دور

31 جنوری 2009

بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ ڈے نائٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔

https://p.dw.com/p/Gkd0
مُرلی دھرن نے اب تک 325 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 501 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔تصویر: AP

یووراج سنگھ نے 66 جبکہ جارحانہ اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ نے 42 رنز بنائے۔کرکٹ مداحوں کی توجہ اس میچ پر مرکوز تھی، وہ اس لئے کیونکہ سری لنکا کے جادوئی آف اسپنر مُتھیا مرلی دھرن کو ون ڈے میچوں میں 502 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم کے عالمی ریکارڑ کوعبور کرنے کے لئے محض دو مزید وکٹوں کی ضرورت تھی۔مُرلی دھرن اس میچ میں تاہم کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے اور اس طرح وہ وسیم اکرم کے عالمی ریکارڈ کی برابری یا اسے توڑنے میں فی الحال ناکام رہے۔

مُرلی دھرن نے اب تک 325 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 501 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ ٹیسٹ میچوں میں مُرلی 769 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت سری لنکا کے دورے پر ہے۔ بھارت نے پانچ میچوں پر مشمتل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں چھہ وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔