1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مائیکل جیکسن کی شاندارمیموریل سروس

رپورٹ : کشور مصطفیٰ ، ادارت: عابد حسین8 جولائی 2009

پاپولر موسیقی کے نامور گلُوکار مائیکل جیکسن کی رحلت کے بعد اُن کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک پروقار مگر سوگوار تقریب کامنگل کو اہتمام کیا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/IjKD
سوگوار جیکسن فیملیتصویر: AP

مائیکل جیکسن کی آخری آرام گاہ کس جگہ ہوگی، یہ معاملہ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شاندار اور یادگار تقریب کے انعقاد کے بعد بھی معمہ یا راز بنا ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مائیکل کے تابوت کو منگل کی صبح غالباً ہالی وؤڈ کے پہاڑی علاقے کے ایک قبرستان میں لے جایا گیا تھا تاہم شام میں اسے لاس انجیلس کے اسٹیپلس سینٹر کے کونسرٹ ہال میں لایا گیا۔ جہاں سرکاری طور پر انکی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس کے بعد مائیکل جیکسن کے گولڈ پلیٹڈ تابوت کو کسی نا معلوم مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔

- Michael Jackson Trauerfeier Flash-Galerie
تقریب میں مائیکل جیکسن کے قریبی لواحقینتصویر: AP

ادھر مائیکل کے ایک خاندانی ترجمان نے میڈیا کی ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مائیکل جیکسن کو غالباً لاس انجیلس سے شمال مغرب کی طرف کیلیفورنیا میں ان کے پسندیدہ زراعتی علاقے Neverland میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مائیکل جیکسن کے بھائی Jermaine جیکسن نے NBC ٹیلی وژن کوایک انٹرویو میں اس طرف نشاندہی کی تھی کہ پاپ اسٹار کی آخری آرام گاہ کے لئے موزوں ترین جگہ Neverland ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس علاقے میں مائیکل جیکسن نے خود ایک Ranch تعمیر کیا تھا، یہ ان کا گھر تھا، کوئی وجہ نہیں کہ انہیں اس جگہ نہ دفنایا جائے۔ Jermaine نے کہا کہ انہیں اس جگہ اپنے بھائی مائیکل کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کی والدہ بھی اس جگہ آکر مائیکل کی موجودگی کو محسوس کریں۔ کیونکہ مائیکل نے اسے اپنے گھر کے طور پر بنایا تھا اور وہ اس جگہ سے محبت کرتا تھا۔

منگل کی شام، لیجنڈ کی حیثیت رکھنے والے کنگ آف پاپ موسیقی مائیکل جیکسن کو کروڑوں پرستاروں نے ایک شاندار تقریب میں ہمیشہ کے لئے الوداع کہا۔ لاس انجیلس کے اسٹیپلس سینٹرمیں منگل کی شام کو منعقد ہونے والی اس تقریب کا باقائدہ آغاز معروف امریکی گلوکار، مصنف اور ملٹی ٹیلنٹڈ پرفورمر Smokey Robinson نے کیا۔ افتتاحی کلمات میں روبنسن کا کہنا تھا کہ مائیکل اُس کا جانی دوست تھا، اُس کی زندگی کا ایک اتنا اہم حصہ جس کے بارے میں جذبات کے اظہار کے لئے اسے مناسب الفاظ نہیں مل رہے۔ روبنسن کا مزید کہنا تھا کہ مائیکل کی خواہش تھی کہ وہ اس کے بچوں کے قریب رہے۔ اِس موقع پر روبنسن نے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے بچوں کا خیال رکھے گا اور اگر کبھی بھی ضرورت پڑی تو وہ حاضر ہوگا۔ روبنسن نے اِس موقع پرمائیکل جیکسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Flash Galerie Michael Jackson in Deutschland
مائیکل جیکسن کی رحلت اور جرمنیتصویر: AP

Smokey Robinson نےخصوصی یادگاری تقریب میں معروف امریکی گلوکارہ اور فنکارہ Diana Roos اور جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور سیاہ فام افریقی باشندوں کی آزادی کی جدو جہد کے لئے اپنی تمام عمر وقف کرنے والے امن کے نوبل انعام یافتہ نیلسن منڈیلا کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

جس میں منڈیلا نے مائیکل جیکسن کی فیملی کے ساتھ اس سنگین صدمے پر گہرے تاسف کا اظہار کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مائیکل جیکسن کا جنوبی افریقہ کی عوام کے ساتھ ایک گہرا تعلق اس وقت سے بنا جب سے انہوں نے جنوبی افریقہ آ کر مسلسل بنیادوں پر پرفورم کرنا شروع کیا۔ منڈیلا نے کہا کہ نہ صرف وہ خود اور انکی اہلیہ بلکہ تمام جنوبی افریقی باشندے انکے مداح ہیں۔ اس لئے بھی کہ مائیکل جیکسن نے ہمیشہ اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے زندگی کے مصائب اور پریشانیوں سے مقابلہ کیا۔ ’مائیکل ایک بہت بڑے میوزک اسٹار اور موسیقی کی دنیا کے لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لئے ان کی موت پر ان کے کروڑوں مداحوں کے سوگ میں ہم بھی تہہ دل سے شریک ہیں‘۔ منڈ یلا نے مزید کہا کہ مائیکل جیکسن کی کمی بہت عرصے تک محسوس کی جائے گی۔ دنیا انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔ نیلسن منڈیلا نے مائیکل کی فیملی اور تمام عزیز و اقارب اور انکے دوستوں کو اس کٹھن وقت میں ہمت نہ ہارنے کی تلقین کی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔

لاس انجیلس اسٹیپلس سینٹر کے کنسرٹ ہال میں منعقد ہونے والی مائیکل جیکسن کی سوگوار تقریب میں Andre Crouch Choir نے گوسپل یا کلیسا کا مخصوص گیت پیش کیا جہاں تابوت میں بند مائیکل جیکسن کے جسد خاکی کو رکھا گیا تھا۔ مائیکل جیکسن کو خراج عقیدت پیش کرنے والی متعدد نامور شخصیتوں میں سے ایکStevie Wonder کی بھی تھی جنہیں پاپ موسیقی کا ایک روایتی اور افسانوی کردار مانا جاتا ہے۔ سٹیوی ونڈر نے آنجہانی فنکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ہمیشہ یہ خواہش تھی کہ زندگی میں کبھی یہ لمحہ نہ آئے۔ اس گلوکار نے مزید کہا کہ وہ صرف اتنا کہنا چاہتا ہے کہ ہم کتنا بھی یہ محسوس کر لیں کہ ہمیں مائیکل کی ابھی ضرورت تھی اور اسے ہمارے پاس رہنا چاہئے تھا۔ یقیناً خدا ہم سے کہیں زیادہ مائیکل کو چاہتا تھا۔

اس سوگوار تقریب میں متعدد بڑی اور معروف شخصیات نے مائیکل جیکسن کے والدJosef اور ان کی والدہ Katherine کے دکھ میں شریک ہوتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے مائیکل جیکسن کی شکل میں اس دنیا کو محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ مائیکل جیکسن کے بھائی Jermaine Jackson نے اپنے بھائی کو الوداع کہتے ہوئے مائیکل کا ایک پرانا گیت Smile پیش کیا