1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لوئر دیر خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی

5 اپریل 2010

پاکستان کے شمال مغربی علاقے لوئردیر میں تیمر گرہ کے مقام پر عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خود کش دھما کے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/MnZ3
تصویر: AP

ہلاک ہونے والوں میں اے این پی دیر تحصیل کے صدر سلطان زیب بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں 80 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے تحت شمال مغربی سرحدی صوبے کو خیبر پختونخو ا کانام دینے کی خوشی میں جلسہ کا انعقاد کیا تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Pakistan Anschlag
تیمر گرہ دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک بچے کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔تصویر: AP

ادھر عوامی نیشنل پارٹی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی ان مذموم کارروائیوں سے ان کے عزائم پست نہیں ہو ں گے اور حکومت عسکریت پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

پاکستانی صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دوسری سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ دوسری طرف ملکی وزیرداخلہ رحمان ملک نے صوبائی پولیس کے سربراہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

رپورٹ : بخت زمان

ادارت : افسر اعوان